ماہ شعبان کی پندرہویں شب کے بہت فضائل و برکات ہیں. اس کی فضیلت ماہ رمضان کی شب قدرکے بعد سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے. بعض علماء کے نزدیک قرآن پاک کی ” سورۃ دخان” میں بھی اس شب کی فضیلت و اہمیت کا ذکر ہے۔ شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس رات میں خداوند کریم کی جانب سےبڑے بڑے کاموں کے فیصلے ہوتے ہیں۔
مولانا شبیر احمد عثمانی رحمتہ اللہ علیہفرماتے ہیں سال بھر کے متعلق قضا و قدر کے حکیمانہ فیصلے اس عظیم الشان رات میں لوح محفوظ سے نقل کر کےفرشتوں کے حوالے کیے جاتے ہیں۔ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شعبان کی پندرہویں رات ہی ہے جسےشب برأت کہتے ہیں. اس مہینہ کی احادیث میں بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے اور کم و بیش ہر مسلمان اس کی فضیلت سے واقف ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مہینہ کی نسبت اپنی طرف فرمائی اور ارشاد فرمایا
شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ تعالی کا
اس سے اندازہ کریں کہ جس چیز اور مہینہ کی نسبت حضور سرور عالمؐ اپنی طرف فرمائیں تو اس کی کتنی فضیلت ہو گی۔ حضرت انس بیان فرماتے ہیں کہ جب رجب کا مہینہ شروع ہوتاتھا تو آپ یوں دعا فرمایا کرتے تھے۔
یا اﷲرجب اور شعبان کے مہینہ میں ہمارے لئے برکت فرمائیے اور خیریت کے ساتھ ہم کو رمضان تک پہنچائیں۔
ام المومنین حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبان کے روزےرکھنا بہت پسند تھے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم (شعبان میں) اتنے زیادہ روزے رکھتے کہ میں نے آپؐ کو کسی اور مہینہ میں شعبان کے مہینہ سے زیادہ (نفلی) روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھاتھا۔کبھی آپؐ کا مسلسل روزے رکھنا اور کبھی نہ رکھنا دراصل اُمت کے لئے میانہ روی اپنانے کا درس ہے کہ کبھی تنگی میں نہ پڑ جائیں۔ اس لئے آپؐ نے ایک حدیث میں فرمایا
عمل اپنی طاقت کے مطابق کرو خدا کی قسم وہ (اجرو ثواب دینے سے) نہیں تھکے گا تم ہی عمل کرنے سے تھک جاؤ گے
شعبان کی 15 تاریخ آنے تک روز آپ نے عشاء کی نماز کے بعد یہ ایک تسبیح کرنی ہے نماز پنجگان کی پابندی شرط ہے ورنہ وظیفہ اثر نہیں کرے گا. عمل یہ ہے
سبحان اللہ والحمداللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
ترجمہ :اللہ پاک ہے اور سب خوبیاں اللہ کیلئے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے جو سب سے بلند عظمت والا ہے
آپ کی جو بھی حاجت ہے اس عمل کے کرنے سے اللہ تعالیٰ وہ خواہش پوری فرمائے گا۔اس مقدس مہینے میں اس عمل کے کرنے سے بے پناہ فضائل نصیب ہونگے ۔