اسٹیٹ لائف قوم کے اعتماد کی محافظ
اسٹیٹ لائف انشورنس کار پوریشن آف پاکستان انشورنس کے کاروبار میں پاکستان کا سب سے پرانا اور قابل اعتماد نام ہے. یہ سن 1972میں لائف انشورنس نیشنلائزیشن ارڈیننس 1972(شیر) کی پیروی میں نسبتاً پریمیم کی نسبتاً با کفایت شرح کے ساتھ ملک کو انشورنس کے تحفظ تلے لانے کے مقصد کے ساتھ وجود میں لائی گئی تھی.
اسٹیٹ لائف واحد انشورنس کارپوریشن بے جو اپنے منافع جات بونس کی شکل میں اپنی پالیسی ہولڈرز میں تقسیم کر دیتی ہے. اس سے بیمہ شدہ رقم کی مالیت میں 1/2 97 فیصد کا اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ اپنے کلائنٹس اور بحیثیت مجموعی پاکستانی عوام کے ترقی اور تحفظ کا وعدہ پورا کرنے میں مدد ملتی ہیں.اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان لائف انشورنس کے 51فیصد مارکیٹ شیئر کی مالک ہیں. لگ بھگ ایک لاکھ بیس ہزار پرجوش اور سچی لگن والے افراد پر مشتمل مارکیٹنگ؛فورس کے ساتھ کارپوریشن2018میں نیو بزنس کی مد میں 184.8 ارب روپے کی سالانہ آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رھی ہے.
ہماری متخرک مارکیٹنگ فیلڈ فورسز تمام شغبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے قابل قدر کسٹمر کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے. جن میں حطیر آمدنی والے افراد سے لے کر ملک کے دور دراز علاقوں مقیم لوگ شامل ہیں.