ماہرہ خان کو پاکستان کی سپر اسٹار سمجھا جاتا ہے۔ ماہرہ خان کی فین فالوونگ میں بہت لوگ شامل ہیں۔ ماہرہ خان ایک پیارے سے اکلوتے بیٹے اذلان کی ماں ہیں۔ ماہرہ خان نے پچھلے سال انکشاف کیا تھا کہ وہ محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔ بعد میں ، انکشاف ہوا کہ ماہرہ کی خوبصورتی نے سلیم کریم کو اپنا دیوانہ بنا لیاہے جو کہ ایک کاروباری ہے۔
مداح اب بھی اپنی پسندیدہ اسٹار کی طرف سے اچھی اوربڑی خبرکا انتظار کر رہے ہیں اور کچھ نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ ماہرہ پہلے ہی سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہے اور وہ اپنی شادی کو خفیہ رکھے ہوئے ہے۔ ماہرہ خان نے ایک حالیہ ویڈیو میں ایسی تمام افواہوں سے باز آتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی شادی کب ہوگی اس کا سب کو پتہ چل جائے گا۔
اسی ویڈیو میں ماہرہ خان نے ان تمام مفروضوں کا جواب دیا جو لوگ عام طور پر ان کے بارے میں کرتے ہیں۔ ماہرہ نے اپنے فنی کیرئیر کے بارے میں بات کی ، اپنے پسندیدہ ساتھی اسٹار کے بارے میں بات کی ، اور اگر اسے کبھی جسمانی شرمندگی اور بہت سی دوسری چیزوں کا سامنا کرنا پڑا ہے تو ان سب چیزوں کے بارے میں کھل کر بتایا۔
آئیے ماہرہ خان کی ویڈیو پر ایک نظر ڈالیں