انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم تبدیل کردی گئی ۔۔۔پاکستان کو اس کا کتنا فائدہ ہو گا؟

In کھیل
July 10, 2021
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم تبدیل کردی گئی ۔۔۔پاکستان کو اس کا کتنا فائدہ ہو گا؟

نیوزفلیکس—-10 جولائی 2021
انگلینڈ نے ون ڈے سیریز کےلیےاپنی پوری ٹیم تبدیل کر دی ہے ۔۔۔اور جس اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس کی قیادت آلراؤنڈر بین سٹوکس  کریں گے ۔۔۔اس تبدیل شدہ ٹیم میں 9 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے کبھی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کبھی نہیں کھیلی ۔۔۔

انگلینڈ کو یہ قدم اس لیے اٹھانا پڑا کےون ڈے سیریز کےلیے پاکستان کے خلاف جس ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا اس میں سے تین کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے چار ارکان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔۔۔

ون ڈے سیریز کے  آغاز سے دو روذ قبل ایسے حالات کا سامنا کرنا کیا انگلینڈ کی ٹیم کے لیے اچھا ہو گا؟۔۔۔اور پاکستان کی ٹیم کو اس کا کتنا فائدہ ہو گا؟۔۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور بیٹسمین راشد لطیف کہتے ہیں کہ ٹیم تبدیل ہونے سے پاکستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہو گی۔۔۔کیونکہ تجربہ کار کھلاڑیوں کی ٹیم تو آئسولیش میں چلی گئی ہے ۔۔۔پاکستان کی ٹیم کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔۔۔اور اچھی کارکردگی دکھانی چاہیے ۔۔۔لیکن اپنے حریف کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ یہ بہت بڑی غلطی ہو گی۔۔۔