ایلومیناتی ایک خفیہ تنظیم ہے جو یکم مئی 1776ء کو ایک ربی (یہودی عالم) کے نوجوان بیٹے ایڈم ویشوپت نے کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر قائم کی. لفظ ایلومیناتی کا مطلب ہے “علم کی روشنی سے معمور”. سب الومیناتی خود کو دنیا کے علم سے معمور سمجھتے ہیں ان کے سب منصوبے خفیہ رہتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے جو علم ان کے پاس ہے وہ عام انسانوں کے پاس نہیں ہونا چاہیے ایلومیناتی کا لفظ لوسیفر (Lucifer) سے اخذ کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے “روشنی کا علمبردار”۔ لوسیفر درحقیقت انجیل اور تورات میں ابلیس کو دیا ہوا نام ہے-
دراصل لوسیفر شیطان کو تب کی بناء پہ کہا گیا ہے جب وہ اللہ کا فرمانبردار ہوا کرتا تھا یہ تنظیمیں آج بھی شیطان کو اچھا مانتی ہیں اور شیطان کو علم دینے والا اور پر نور مانتے ہیں ایڈم ویشوپت اور اس کے پیروکار اپنے آپ کو چند چنے ہوئے لوگوں میں سے سمجھتے تھے ۔ ان کے مطابق ان کے پاس یہ صلاحیت تھی کہ صرف وہی دنیا پر حکمرانی کرنے کے اہل ہیں اور کرہ ارض پر امن قائم کر سکتے ہیں۔
سنہ1777ء میں ایڈم میونخ گیا تو وہاں کے ایک چرچ میں اس نے بظاہر فری میسن (ایک بین الاقوامی یہودی تنظیم) لاج قائم کر لی اس لاج کو بعد میں ایلومیناتی کے رنگ میں ڈھالنا شروع کر دیا یہیں سے فری میسن اور ایلومیناتی میں ربط و ضبط شروع ہو گیا بظاہر فری میسن ایک دوسری قسم قسم کا دھوکا ہے مگر حقیقت میں یہ ایک ہی دھوکے کے دو روپ ہیں صرف ان کی سرگرمیوں کا دائرہ کار اور مقاصد ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہے لیکن اصل مقصد صیہونیت کا فروغ رہا ہے یا پھر ایلومیناتی کو فری میسن کی جدید شکل بھی کہا جا سکتا ہے جس کے مقاصد فری مسن سے بھی زیادہ خوفناک ہیں دنیا میں قتل و غارت، جنگ وجدل اور تباہی و بربادی کے واقعات میں اکثر اسی تنظیم کا نام ہوتا ہے اس کے بارے میں تو یہاں تک کہا جاتا ہے کہ یہ جنگوں اور تباہی و بربادی کے لیے خود سرمایہ کاری کرتی ہے تاکہ اپنے مقاصد کی تکمیل کر سکے
ایلومیناتی نے فلموں، ڈراموں، ناولوں، ٹی وی شوز، ویڈیو گیمز اور کارٹونوں تک کو نہیں چھوڑا. اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے اس نے ان میڈیاز کو استعمال کیا یہ کام اس نے اپنے خفیہ ایجنٹوں کے ذریعے کرائے جو بعض اوقات احساس بھی نہیں ہونے دیتے تھے کہ دوسرے سے کس قسم کا کام لیا جا رہا ہے ان مقاصد کے لیے ایجنٹوں کو باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے ایسا ماضی میں تھا اور آج بھی ہو رہا ہے چھوٹے چھوٹے معاملات کا تو ذکر ہی کیا اس نے ایسے بڑے بڑے واقعات اور معاملات میں اہم بلکہ بنیادی کردار ادا کیا جن کو دنیا شائد ہی فراموش کر پائے اس کے معاملات سے واقف حضرات کا کہنا ہے کہ انقلاب فرانس سے لے کر واٹر لو جنگ تک میں الیومیناتی ملوث تھی ایسے بہت سے واقعات ہیں جن کا تفصیلی ذکر میں ان شاء اللہ اپنے آئندہ آرٹیکلز میں کروں گی-
دعا ہے کہ اللہ ہر شر اور ہر فتنے سے ہماری حفاظت فرمائے آمین