لفٹ میں آئینہ کیوں لگایا جاتا ہے؟

In وائرل نیوز
July 04, 2021
لفٹ میں آئینہ کیوں لگایا جاتا ہے؟

لفٹ میں آئینہ کیوں لگایا جاتا ہے؟

ماضی میں دن بدن عمارتوں کی بلندی میں اضافے کی وجہ سے سیڑھیوں کا استعمال مشکل ہوگیاتھا ۔ بیمار افراد تو خاص طور پر چند منزلوں سے اوپر نہیں جا پاتے تھے۔ ایسے میں لفٹ کی ضرورت پڑھ گئی ۔ انسان کی زندگی کو آسان بنانے والی بہترین ایجادات میں ایک نام لفٹ کا بھی شامل ہے۔انجینئرز نے لفٹ کے ساتھ بہت سے تجربات کیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی رہی ہے۔لفٹ میں موسیقی یا آئینہ نصب کرن کے پیچھے بھی انجینئرز کی ایک حکمت عملی ہے۔

لفٹ میں آئینے کو میک اپ چیک کرنے یا سیلفی لینے کے لیے نہیں لگایا گیا۔ اس میں آئینے کی تنصیب کی کہانی قدرے مختلف ہے۔جب لفٹ ایجاد ہوئی تھی تو اس میں آئینے نہیں تھے۔ ایسے میں لفٹ میں کھڑے افراد خلاؤں میں تکتے رہتے تھے یا بے حس و حرکت کھڑے رہتے تھے ۔ جب لفٹ میں کھڑے ان افراد کو بظاہر کرنے کو کچھ کام نہیں ہوتا تھا تو ان کے ذہن میں لفٹ کے گرنے جیسے بھیانک خیالات آتے رہتے اور وہ خوفزدہ ہوجاتے تھے۔لوگوں کے خوف پر قابو پانے کے لیے انجینئرز نے لفٹ میں آئینہ لگا دیا۔

اس آئینے نے لوگوں کی توجہ لفٹ کے گرنے کے خوف سے ہٹا کر آئینے میں خود کو دیکھنے پر مرکوز کردی۔ اس کے علاوہ لفٹ میں سوار افراد ایک چھوٹے سے باکس نما کمرے میں کھڑے ہونے پر خود کو محصور تصور کرنے لگے۔ آئینے لوگوں کا یہ محصوری خوف بھی دور کرتے ہیں۔ آئینے لفٹ میں ایک واہمہ بنا دیتے ہیں، جس سے لفٹ کافی چوڑی لگتی ہے۔اگلی بار جب آپ لفٹ میں آئینے میں اپنا میک اپ درست کریں، اپنے بال سنواریں یا سیلفی لیں تو یاد رکھیے گا کہ یہ آئینے اس کام کے لیے نہیں ہیں تاہم آپ ان آئینوں سے اضافی فوائد حاصل کر رہے ہیں-شکریہ

تحریر مفید لگے تو شئیر ضرور کیجے گا

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram