پانی میں چوبیس منٹ3 3 سیکنڈ سانس روکنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا گیا یہ ریکارڈ بنانے والے کا تعلق کس مک سے ہے-(لندن) کروشیا سے تعلق رکھنے والے ایک غوطہ خور نے پانی میں سانس روک کر رکھنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے.سبوتا نامی غوطہ خور جس کی عمر 54 سال ہے، اس نے پانی میں چوبیس منٹ 33 سیکنڈ تک سانس روک کر رکھا -اس سے قبل ان کا ریکارڈ 24 منٹ 11 سیکنڈ کا تھا
یہ ریکارڈر انہوں نے کروشیا کے شہر سساک میں بنایا -اور اس سے قبل انہوں نے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق باقاعدہ ٹریننگ حاصل کی تھی-غوطہ خوری سے قبل وہ باڈی بلڈنگ کرتے تھے-برسوں کی ٹریننگ کے بعد انہوں نے اپنے جسم کو ٹرین کیا کہ وہ کم مقدار میں اپنے دماغ کو آکسیجن فراہم کر سکیں. پانی کے باہر وہ عالمی ریکارڈ سے زیادہ وقت کے لیے اپنا سانس روک سکتے ہیں- انہوں نے کہا مجھے معلوم تھا کہ یہ خطرناک کام ہے- تاہم سبوتا یہ چاہتا تھا کہ اپنا ہی ریکارڈ توڑے-انھوں نے یہ خطرہ اس لیے بھی مول لیا کہ اپنے علاقے کے لئے کچھ فنڈز جمع کرسکیں جو گزشتہ سال دسمبر میں زلزلے سے متاثر ہوا تھا -انہوں نے کہا کہ
“ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں اپنی طرف سے بہترین کرنے جا رہا ہوں اور یہ آپ لوگوں کی مدد سے ممکن ہوگا”