Skip to content

اللہ سے ہمیشہ ڈرتے رہو

الصلاۃ وسلام علیک یا رسول اللہ وعلیٰ الک واصحابک یا حبیب اللہ اصلاۃ وسلام علیک یا نبی اللہ وعلٰی آلک واصحاب یا نور اللہ السلام علیکم :فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں دنیا کے تمام کاموں سے بہتر فجر کی دو رکعت سنت پڑھنا ہے ۔۔۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ آخر زمانے میں قوم کے سردار ایسے لوگ ہوں گے جنہیں نا اللہ تعالی کا ڈر ہوگا نہ مجھے یاد کریں گے ۔

ہمیشہ مسلمانوں کو اپنے ہاتھ اور زبان سے تکلیف دینگے ان کی ایزا کے در پہ رہیں گے ۔خواجہ عمر مکی نے فرمایا ایک دن میں صفا و مروہ کی پہاڑیوں کے قریب کھڑا تھا ۔میں نے دیکھا کہ ایک شخص اونٹ پر سوار ہے ۔شکل و صورت سے وہ مالدار معلوم ہوتا تھا ۔اس کی سواری کے آگے پیچھے نوکروں اور غلاموں کی ایک فوج ظفر موج تھی۔

مالک انتہائی فخر اور غرور سے سواری پر بیٹھا تھا اور اس کے نوکر غلام لوگوں کو تنگ کر رہے تھے ۔اپنے غلاموں کو منع کرنے کے بجائے وہ سردار سواری پر بیٹھ کر مسکرا رہا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ خواجہ عمر مکی بیان فرماتے ہیں کہ میں نے یہ منظر دیکھا اور کچھ دنوں بعد اسے بھول گیا ۔ایک مدت کے بعد ایک دن میں بغداد کے پل پر سے گزر رہا تھا کہ ایک شخص دیکھا کہ وہ چیتھڑوں میں لپٹا پرا گندا حال ؛ننگے پاؤں ننگے سر پل کے کنارے کھڑا ہے ۔صورت کچھ جانی پہچانی لگی ۔میں نے دل میں سوچا کہ اس آدمی کو پہلے میں نے کہیں دیکھا ہے غور سے اسے دیکھنے لگا اور اپنے دماغ پر زور دینا ششروع کیا ۔مجھے یاد آیا کہ شاید یہ وہی آدمی ہے جس میں نے صفاو مروہ کے قریب غلاموں کہ جھر مٹ میں اونٹ پر سوار دیکھا تھا ۔

اس شخص نے مجھ سے دریافت کیا کہ غور سے مجھے کیوں دیکھ رہے ہو !میں نے اپنا شبہ ظاہر کر دیا ۔اس آدمی کے آنکھوں میں آنسو بھر آئے ۔اس نے کہا تمہارا خیال صحیح ہے۔ میں وہی آدمی ہو جسے تم نے مکہ میں دیکھا تھا ۔میں نے غرور سر بلند کیا تھا ۔اپنے مال و مرتبہ اور خدم و حشم پر ناز کرتا تھا ۔اپنی طاقت کے ذریعے میں لوگوں کو تکلیف دیتا تھا اللہ تعالی نے مجھے ذلیل و رسوا اور بےعزت و بے حرمت کر دیا ۔

اے شخص اب میں دوسروں کے لئے سامان عبرت ہوں۔ دل میں میرے پیارے بھائیوں ہمیشہ اللہ تعالی سے ڈرتے رہو موت کا ہم کو کوئی پتہ نہیں ہیں اس لئے بھائیوں ہمیشہ اپنے رب کی بارگاہ میں توبہ کرتے رہو اور ہمیشہ لب پر کلمہ کا ورد جاری ر ہے ۔۔اللہ آپ سب کی بخشش فرمائے آمین ثم آمین شکریہ

3 thoughts on “اللہ سے ہمیشہ ڈرتے رہو”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *