Skip to content

دورہ سعودی عرب کی خاص بات

دوستو : حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔اس دورے میں وزیراعظم پاکستان اور ان کی ٹیم کو بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔سعودی حکام نے وزیر اعظم پاکستان کا انتہائی پر جوش استقبال کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر دے گا ۔

اس دورے میں وزیراعظم کے ساتھ شیخ رشید اور شہباز گل کے علاوہ مولانا طاہر اشرفی صاحب بھی شامل تھے-یوں تو سوشل میڈیا پر اس دورے کو لے کر کر بہت زیادہ تنقید کی گئی ہے۔ لیکن درحقیقت اس دورے کے اندر وزیراعظم نے پاکستان کے لیے بہت کچھ حاصل کیا ہے ۔ اس دورے کی سب سے خاص بات یہ ہے۔ کہ اگر وزیراعظم پاکستان چاہتے تو شاہانہ محل میں شاہ عرب کے ساتھ شاہانہ افطار کر سکتے تھے۔ لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک چھوٹا سا افطار کا ڈبا لے کے انتہائی سادگی کے ساتھ افطار کیا اور یہ بہت بڑی بات ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے ایسا کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

اس کے علاوہ اس دورے کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں نظر آ رہے تھے ۔یہ صرف اس دورے کی بات نہیں ہے وزیراعظم پاکستان جب بھی مدینہ منورہ میں جاتے ہیں تو ننگے پاؤں مدینہ منورہ میں چلتے ہیں۔ اور اس دفعہ تو بشری بی بی بھی ان کے ساتھ مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں چل رہی تھی- روزانہ کتنے ہی حکمران اور عام لوگ سعودی عرب کا دورہ کرتے ہیں۔ لیکن ان میں سے کتنے ایسے ہیں جو اپنی افطار روزہ رسول کے سامنے سادگی سے کرتے ہیں یا مدینہ منورہ کی گلیوں میں میں ننگے پاؤں چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ وزیراعظم کاحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت کا اظہار ہے۔

آپ جانتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے آج کل وزیراعظم تنقید کی زد میں ہیں لیکن جہاں تنقید ضروری ہے وہاں پر اگر کسی کی کوئی اچھی بات ہو تو اس کو بھی ضرور سراہا جانا چاہیے۔ اس دورے میں پاکستان نے کیا کھویا اور کیا پایا یہ تو آنے والا وقت بتائے گا لیکن وزیراعظم کے مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں چلنے اور روزہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے افطار کرنے کا عمل قابل ستائش ہے .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *