پاکستان بمقابلہ زمبابوے پہلا ٹیسٹ دوسرا دن پاکستان کو زمبابوے پر کتنے رنز کی برتری حاصل؟

In کھیل
April 30, 2021
پاکستان بمقابلہ زمبابوے پہلا ٹیسٹ دوسرا دن پاکستان کو زمبابوے پر کتنے رنز کی برتری حاصل؟

پاکستان بمقابلہ زمبابوے پہلا ٹیسٹ دوسرا دن پاکستان کو زمبابوے پر کتنے رنز کی برتری حاصل؟

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 103 رنز بنا کسی نقصان کے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا پاکستان نے پہلے دن کے سکور میں صرف 12 رنز کا ہی اضافہ کیا تھا کہ 115 رنز کے مجموعی سکور پر اوپنر عابد علی 60 رنز بنا کر ٹنڈائی چسورو کی گیند پر برینڈن ٹیلر کو کیچ تھما بیٹھے.

اس کے بعد اظہر علی اور عمران بٹ نے اننگز کو محتاط انداز میں آگے بڑھایا اور کھانے کے وقفے تک ٹیم کا سکور 1 وکٹ کے نقصان پر 162رنز پر پہنچا دیا کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان کا مجموعی سکور 176 رنز پر پہنچا تھا کہ اظہر علی 36 کے انفرادی سکور پر ڈونلڈ ٹریپانو کا شکار بنے 182 رنز کے مجموعے پر کپتان بابر اعظم اپنی اننگ کی پہلی بال کا سامنے کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹریپانو کی گیند پر روئے کایا کو کیچ تھما کر گولڈن ڈک کا شکار ہو گئے 226 رنز کے مجموعی سکور پر دوسرے اوپنر عمران بٹ نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور 91 رنز بنا کر رچرڈ نگاروا کا شکار بنے بعد ازاں محمد رضوان اور فواد عالم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک پاکستان کا سکور 4 وکٹ کے نقصان پر 261 رنز پر پہنچا دیا چائے کے وقفے کے بعد بھی دونوں بلے بازوں نے شاندار انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور پاکستان کا سکور 333 رنز پر پہنچا دیا محمد رضوان 45 رنز بنا کر موزاربانی کی گیند پر بولڈ ہوگئے.

مجموعی سکور میں صرف 1 رنز کے اضافے کے بعد 334 رنز پر فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے ڈونلڈ ٹریپانو کا شکار بنے لیکن دوسری طرف فواد عالم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی چوتھی سینچری سکور کر ڈالی حسن علی نے بھی فواد عالم کا خوب ساتھ نبھایا اور دن کے اختتام تک پاکستان کا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز تک پہنچا دیا فواد عالم 108 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں اور حسن علی 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں زمبابوے کی جانب سے ڈونلڈ ٹریپانو نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ موزاربانی, چسورو اور نگاروا نے 1,1 وکٹ حاصل کی دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے زمبابوے پر 198 رنز کی برتری حاصل کر لی