بیٹی کی اہمیت

In ادب
December 26, 2020

تعارف 
نمبر1۔ رحمت کا دروازہ
نمبر2۔ بخشش کا ذریعہ
نمبر3۔ جہنم کی ڈھال

 اسلام میں بیٹی کی اہمیت 
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
نمبر1۔ عورت کے لیے یہ بہت ہی مبارک ہے کہ اس کی پہلی اولاد لڑکی ہو ۔
نمبر2۔ جب کوئی لڑکی پیدا ہوتی ہے اللہ فرماتا ہے کہ اے لڑکی !تو زمین میں اتر میں تیرے باپ کی مدد کروں گا ۔

اسلام سے قبل لڑکیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا ۔اس وقت زمانہ جاہلیت تھا ۔اس وقت اگر کسی کے گھر لڑکی پیدا ہوتی تو اس کی خوشی نہیں منائی جاتی تھی ۔بلکہ اسے زندہ دفن کردیا جاتا تھا ۔اس وقت بیٹی کی پیدائش کو بہت برا سمجھا جاتا تھا ۔پھر وقت بدل گیا اور اسلام کی آمد سے لڑکی کو اس کا حق مل گیا ۔اسلام میں بیٹی کو بہت اہمیت دی گئی ہے ۔آج کے زمانے میں بھی بہت سے ماں باپ بیٹی کی پیدائش کو اچھا نہیں سمجھتے ۔وہ صرف لڑکے کی پیدائش پر خوش ہوتے ہیں جب کہ آج کے زمانے میں لڑکیاں بھی لڑکوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں ۔

۔۔۔۔باپ ۔۔۔
وہ بیٹی تم جس ہاتھ میں ان کا ہاتھ دے دو وہ آف کیے بغیر تمہاری پگڑی اور داڑھی کی لاج رکھنے کے لئے ان کے ساتھ ہو لیتی ہے ۔لیکن آج کے زمانے میں بھی لڑکی کے ساتھ انصاف نہیں کیا جا رہا ۔بعض جگہوں پر لڑکیوں کے ساتھ بہت ظلم کیا جاتا ہے ۔ہمارے معاشرے میں سسرال جیسے جگہ پر بیٹی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتابیٹی کو سسرال میں حقیر سمجھا جاتا ہے ۔سسرال میں جب میکے کی یاد آتی ہےتو چھپ چھپ کر رو لیتی ہے ۔غیرت مند !ان کی قدر کرو یہ آبگینے بڑے نازک ہیں ۔بیٹی ایک بہت ہی خوبصورت رشتہ ہے ۔اگر بیٹی سے کوئی غلطی ہو جائے تو خدا کے لئے اس کو سزا دینے کی بجائے اس کو معاف کر دے ۔آخر وہ آپ کی بیٹی ہے ۔

اپنی بیٹیوں سے پیار کرو اور انہیں ہمیشہ خوش رکھو ۔بیٹی بیٹے سے زیادہ ماں باپ کی ہمدرد ہوتی ہے ۔بیٹی اپنے ماں باپ سے بہت پیار کرتی ہے باپ بیٹی کے لیے ایک ہیرو سے کم نہیں ہوتا ۔بیٹی کبھی بھی اپنے ماں باپ کو دکھ نہیں دیتی لیکن اگر غلطی ہو جائے تو اسے ضرور معاف کر دینا چاہیے کیونکہ وہ ماں باپ کی ناراضگی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ۔اس لیے بیٹیوں کو اہمیت دے اور اپنی بیٹیوں کی حفاظت کرے ان کو اچھی تربیت دیں ۔بیٹی کا رشتہ ایک بہت خاص رشتہ ہے ۔اس لیے آپ نے اس رشتے کو سنبھال کے رکھیں ۔خدا سب بیٹیوں کا نصیب اچھا کرے ۔آمین !

/ Published posts: 3

اسلام علیکم ۔میں کراچی کا رہنے والا ہوں ۔اور یہاں پر پہلی بار اپنی آرٹیکل لکھوں گا ۔امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گا ۔