Skip to content
  • by

اسرا بلجیک کی نئی سرگرمیاں

اسریٰ بلجیک جن کی شخصیت اور شہرت کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کے متعلق سوشل میڈیا پر بہت سی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں ـ گذشتہ سال ایک انٹرویو میں ایسرا بلجک نے کہا تھا کہ وہ استنبول سٹی یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہے ـ جبکہ اب خبر یہ گردش کر رہی ہے کہ ‘ایرٹگلول’ اسٹار ایسرا بلجک نے سائنس کے طالب علم کی حیثیت سے اسکول میں داخلہ لے لیا ـ

معروف ترک اداکارہ اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن ترکی کی حسین اور پرکشش ا داکارہ ایسریٰ بلجک ، جو تاریخی ڈرامہ سیریز دیرلیس ایرتگل میں حلیمہ سلطان کے کردار کی تصویر کشی کرتی ہیں ـ ایسریٰ بہت ذہین اور علم دوست شخصیت کی مالک ہیں اور اپنے نت نئے ایڈوینچرز سے لوگوں کو حیران کرنا شائد ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے ـ اسی لیے سائنس سیکھنے کے لئے اسکول میں داخلہ لینے کے بعد وہ اپنے لاکھوں مداحوں کو حیرت میں ڈال گئی ہیں ۔ ایسریٰ نے ترکی میں اپنے غیر تصدیق شدہ ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ “آج سائنس کے طالب علم کی حیثیت سے اسکول کا میرا پہلا دن ہے”۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ایسریٰ کو سائنس کے مضامین بہت پسند ہیں ، لہذا ، اس نے اپنا یہی شوق پورا کرنے کے لیے اسکول میں داخلہ لیا ہے۔

وجہ کچھ بھی ہو اسریٰ بلجیک کی بڑھتی ذہانت ان کی شخصیت کو مزید پرکشش بنا رہی ہے ،جو دنیا بھر میں ان کے مداحوں میں تیزی سے اضافہ کر رہی ہے ـا سریٰ بلجیک ناصرف ترکی بلکہ پاکستان اور انڈیا میں بھی بہت مقبول ہیں ـ ترک ڈرامہ سیریز دیر لیس ارتگل کی پاکستان اور ترکی سمیت دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت نے حلیمہ سلطان یعنی اسرا بلجیک کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے ـ

ان کے مداح ان کے متعلق ہر نئی خبر جاننے کے منتظر رہتے ہیں ،اسریٰ بھی اپنے مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہیں ـ پچھلے سال انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ابھی بھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور ترکی کے شہر استنبول میں استنبول سٹی یونیورسٹی میں لاَ یعنی قانون کی تعلیم لے رہی ہیں مگر اب ان کے متعلق خبر آرہی ہے کہ انہیں چونکہ شروع سے ہی سائنس کے مضامین پسند رہے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے خود کو سائنس کا طالب علم قرار دیا ہے ـ

نیوز فلیکس 08 مارچ 2021

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *