Skip to content

اولاد کی تربیت

اولاد اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ نسل انسانی ،حسب ونسب اور معاشرتی عمارت کی بنیاد ہے ۔اولاد ہی دنیا و آخرت کا سہارا ہوتی ہے ۔ قرآن کریم میں اولاد کے سلسلے میں حضرت ابرہیم علیہ السلام اور حضرت زکریا علیہ السلام کی دعاؤں کا ذکر ہے ۔اولاد ہی والدین کے دکھوں کا مداوا کرتی ہے ۔اولاد کی تربیت میں جہاں باہر کے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں وہی والدین کا رویہ بھی بچوں پر گہرے اثرات رکھتا ہے ۔

بچے اپنے والدین ہی کی عادات کو اپناتے ہیں ۔وہ علم عمل ،تقوی، شجاعت ، صداقت وغیرہ اپنے والدین سے ہی سیکھتے ہیں۔ بچے کے لیے پہلی درسگاہ ماں کی گود اور باپ کا کندھا ہوتا ہے ۔اس حقیقت کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں فرمایا : ” ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے والدین ہوتے ہیں جو اس کو یہودی بنادیتے ہیں ، نصرانی بنا دیتے ہیں یا پھر مجوسی بنادیتے ہیں” اسی لیے قیامت کے روز والدین سے اولاد کے بارے میں پوچھ ہوگی ۔اولاد کو نیک بنانا اور اچھے کام سیکھانا والدین کا فرض ہے ۔قران کریم میں بھی نیک اولاد کی طلب کے بارے میں آتا ہے کہ : ” میرے پروردگار ! مجھے ایسی اولاد دے جو نیک لوگوں میں سے ہو ” (الصافات ۱۰۰)

نیوز فلیکس 01 مارچ 2021

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *