Skip to content

کالی مرچوں کی چکن کڑھائی ۔

اجزاء
چکن ایک کلو
أئل ڈیڑھ کپ
ادرک 2 ٹی اسپون
لیسن 2 ٹی اسپون
کالی مرچ 1 ٹی اسپون
پسا ہوا زیرہ دو ٹی سپون
خشک دھنیا کٹا ہوا دو ٹیبل اسپون
دہی دو کپ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
سبز دھنیا کٹا ہوا دو چمچ
ہری مرچ کٹی ہوئی دو چمچ
نمک حسب ذائقہ

ترکیب
سب سے پہلے چکن کو دھو لیں ۔اور اس کا سب پانی خشک کرلیں۔اب ایک کڑاہی میں ڈیڑھ کپ أئل ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔
أئل کو گرم کرلیں اورپساہوا ہوا ادرک لہسن ڈال دیں۔۔اور اچھے سے اس کو بھون لیں۔
اب اس میں چکن کو ڈال دیں اور اچھے سے فرائی کرلیں کے اس کا پانی خشک ہو جائے
اب ایک برتن لینے اور اس میں دہی پھینٹ لیں ۔اب اس میں زیرہ کالی مرچ اور کٹا ہوا دھنیا اور نمک شامل کرکے ملا دیں ۔اس تمام مکسچر کو اب چکن میں ڈال دیں اور پکنے کے لیے رکھ دیں ۔جب چکن اچھے سے پک جائے اور اور دہی کا پانی بھی اچھے سے خشک ہو جائے تو اس میں کٹا ہوا کٹا ہوا ادرک ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں ۔لیجئے آپ کی مزیدار کالی مرچوں کی کڑھائی پک کر تیار ہوچکی ہے۔۔

Also Read:

https://newzflex.com/58661

اللّٰہ آپ کا حامی وناصر ہو۔
*جزاک اللہ خیرا*
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔۔
فی امان اللہ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *