السلام وعلیکم امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے آپ نے پیارے نبی حضرت محمد کے بے شمار معجزات کو کتابوں میں پڑھا ہوگا۔لیکن اج ھم پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بچپن کے چند معجزات آپ کی خدمت میں پیش کریں گے
آمد کا معجزہ
پیارے ساتھیو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے والد کی وفات کے بعدحضرت آمنہ بالکل اکیلی رہ گئی تھی اور اکثر اداس رہتی تھی اس دوران خواب میں اللہ نے پیارے نبیصلی اللہ علیہ وعلی وسلم کی آمد کی بشارت دی اور یہ خوابکئی دفعہ دیکھا گیا اور حضرت آمنہ کو خواب میں بتایا گیا کہ آپ کو اونچی شان والا اور اتمام نبیوں کا سرداربیٹا عطا ہوگا اوراس کا نام محمد ہوگا
آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں کے میری پیدائش سے پہلے میری والدہ نے دیکھا کے ان سے ایک نور نکلا ہے اور اس نور سے شام کے محل نظر آنےلگے ہیں:
طاقتور مست اونٹ کامعجزہ
ایک دفعہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنے چچا حضرت زبیر بن عبدالمطلب کے ساتھ یمن کے سفر پر جا رہے تھے اس وقت آپ کی عمر مبارک دس سال تھی آپ کا گزر ایک وادی سے ہوا کیا دیکھا کہ وہاں پر ایک طاقتور اور مست اونٹ کھڑا ہے جو کسی کو گزرنے نہیں دیتا لیکن جب اس نے آپ صلی اللہ واٰلہٖ وسلم کو دیکھا تو اپنا سینا رگڑنے لگا آپ اپنےا ونٹ سے اترے اور اس اس اونٹ پر سوار ہو گئے اور اس وادی کو پار کیا
دو سفید لباس والے آدمیوں کا معجزہ
ایک دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بکریوں کے پاس کھڑے تھے دو سفید لباس والے آدمی آپ کے پاس آئے آپ نے دیکھا کے ان کے پاس سونے کا ایک طشت جو برف سے بھرا ہوا تھا انہوں نے مجھے لیٹا اور میرے پیٹ کو چیرا میرے دل کو باہر نکالا اور دل کو چیر کر اس میں سے سیال لوتھراں نکال دیا اور پھر واپس میرے جسم میں رکھ دیا اور کہا کے اس کا وزن اس کی امت کےدو آدمیوںسے کرو ۔ لیکن میرا وزن ان سے زیادہ تھا پھر کہا کےاب دس آدمیوں سے وزن کرو لیکن میرا وزن ان سے زیادہ تھا یہ دیکھ کر کہنے لگے کے اگر ان کا وزن پوری امت سے کیا جائے پھر بھی ان کا وزن زیادہ ہوگا سبحان اللہ
کھانے میں برکت کا معجزہ
آپ کی والدہ ماجدہ بی بی آمنہ کی وفات کے بعد آپ کے دادا عبدالمطلب نے پرورش کی اور ان کی وفات کے بعد آپ کے چچا ابو طالب نے آپ کی تربیت اور پرورش کی ذمہ داری اٹھائی ۔ آپ کے چچا آپ سے بہت محبت کرتے تھے یہی وجہ کےہر وقت آپ کو اپنےساتھ رکھتے آپ بھی ان سے بالکل باپ جیسی محبت کرتے تھے بچپن میں ان کے ساتھ کھانا تناول کرتے توکھانا بچ جاتا لیکن جس دن ساتھ نہ کھاتے تو ضرورت ہی پوری ھوتی یہ سب آپ کی برکت سے ہوتا اور اکثر آپ کے چچاکھتے بیٹا محمد تم بہت برکت والے ہو یہ سب برکتیں اور رحمتیں آپ کی موجودگی سے ہوتی سبحان اللہ