محبت کہنے کو ایک لفظ جبکہ وسعت میں کل کائنات ہے کیونکہ دنیا کا ہر رنگ ہر رشتہ ہر شے بنیادی طور پر محبت سے وابستہ ہے اس کائنات کو خلق کرنے والے نے اس کائنات کو اپنے حبیب کی محبت میں ہی تو خلق کیا .کیسی لازوال اور لاثانی محبت ہے اس عظمت والی ذات کی جس نے اپنے محبوب کی محبت میں صدیاں اور زمانے خلق کئے
دو جہان تشکیل دیئے لفظِ کن فیکون کے ذریعے کل کائنات بنائی اور پھر اس کائنات کے تمام تر اختیارات اپنے محبوب کو سونپ دیئے -اللہ نے انسان کی فطرت میں محبت سینچ دی دیکھا جائے تو کائنات کا ہر رشتہ ہر رنگ۔ اور ہر پہلو محبت کی ترجمانی کرتا نظر آ ے گا۔ اللہ کی اپنی مخلوقات سے محبت۔ بندوں کی اپنے رب سے محبت۔ کائنات میں۔ ہررشتے کی قدر چاہت ہمدری احساس جذبات یہ سب اس فطرتی محبت کا نچوڑ ہی تو ہے جسے خلق کرنے والے نے ہمارے خمیر میں گوندھ دیا حتی کے اس کائنات کی ہر چھوٹی بڑی حسین شے کی فطرت میں محبت رکھ دی گئی
یہ جذبہ انسان ہوا۔ رنگ وبو پرند چرند۔ حیوان سب میں محسوس کیا جا سکتا ہے آ پ نے دیکھا ہو گا کے ہم اگر کسی پالتو جانور سے بھی کچھ عرصہ قریب رہیں تو ہمیں اس سے دلی انس اور لگاؤ ہونے لگتا ہے۔ اور بدلے میں وہ جانور بھی ہم سے مانوس ہونے لگتا ہے۔ یہ ہی فطرتی محبت ہے۔ کوشیش کیجیے کے چھوٹی سی ذندگی میں محبتیں بانٹیے۔ احساسات اور جذبات کی قدر کیجیے دکھ اور درد کو بانٹ لیجیے۔ یقین کیجیے۔ یہ ہی انسان کی حقیقی بقا اور اسکی تخلیق کا اصل مقصد ہے
خوش رہیے۔ خوشیاں بانٹیے