بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا باضابطہ اعلان ۔

In بریکنگ نیوز
January 22, 2021

بختاور بھٹو کی شادی کا باضابطہ
اعلان شیڈول بھی جاری کر دیا گیا. بلاول بھٹو نے بہن کی شادی کے لئے اپنی سیاسی سرگرمیاں ایک ہفتے کے لیے معطل کردی.
سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ شادی کی تقریبات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے شادی کے اعلان کے حوالے سے مزید یہ بتایا گیا کہ 24 جنوری کو محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کے بعد 27 جنوری کو مہندی کی سادہ تقریب ہوگی اور نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔ اس کے بعد 30 جنوری کو سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی کی بارات ہوگی۔ بارات میں ایک ہزار لوگوں کو مدعو کیا جائے گا جس میں دیگر سماجی اور سیاسی لوگ شرکت کریں گے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے ایک ہفتے کے لیے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔ بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی تھی۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے ایک ہفتے کے لیے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی تھی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی تھی۔