Skip to content

کفر کی اقسام

شکروکفر

شکر کے مقابلے میں بھی کفر ہے اور انسان یہ کفران فراوان کرتے ہیں۔ہم خود اپنے آپ کو دیکھیں کہ ہم کتنے شاکر ہیں اور پھر اپنے ارد گرد ساتھیوں کو گھر والوں کو میل ملاپ والوں کو دیکھیں کہ یہ کتنے شاکر ہیں اللہ نے ان کو کتنی نعمتیں دی ہوئی ہیں اور کتنے ان نعمتوں کے قدردان ہیں اور نعمتوں کو اسی راہ میں خرچ کرتے ہیں جس راہ کے لئے خدا نے ان کو دی ہیں۔وہاں سے اندازہ ہو جائے گا کہ ہم ان نعمتوں کے مقابلے شاکر ہیں یا کافر ہیں۔

اطاعت وکفر:ہم اطاعت میں دیکھیں کہ اللہ کی طرف سے ہماری طرف کتنے فرامین اور دستورات آئے ہیں اور ان میں سے کتنے ہم نے مانے ہیں اور کتنے کی اطاعت کی ہے اور کتنے ترک کردیے ہیں۔یہاں پر عملی کفر کا درجہ مشخص ہو جاتا ہے۔ہم نے اللہ کے جتنے فرمان روند دیے ہیں،پائمال کر دیے ہیں اور ترک کردیے ہیں اتنی حد تک ہم نے کفر کا ارتکاب کیا ہے۔البتہ ہر کفر کے درجے الگ الگ ہیں۔

ایمان وکفر: ایمان کے مقابلے میں کفر کے اپنے آثار ہیں اور اپنا انجام ہے۔ایمان کے مقابلے میں جو کافر ہے وہ نجس کافر ہے۔باقی کفار کے فقہی احکام وہ نہیں ہیں جو ایمان کے مقابلے میں کفر سے حاصل ہوتے ہیں۔نجس کافر ایک بالا کیٹگری ہے اور اس کیلئے جو فقہی احکام مخصوص اور مختص ہیں وہ دیگر اقسام کو شامل نہیں ہیں۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *