Skip to content

تیزابی بارش کے اثرات

بسم اللٰہ الرحمٰن الرحیم
اسّلامُ علیکُم !

بعض اوقات انسان اپنے مفاد کیلیے جو کام کرتا ہے وہ معاشرہ پر بری طرح اثرانداز ہوتے ہیں ۔ بارش جو اللٰہ کی رحمت ہے انسان کی لگائی گئی فیکٹریوں میں سے نکلنے والے دھویں سے آلودہ ہو کر جب برستی ہے تو کافی نقصان دہ ہوتی ہے ۔ ایسی بارش کو تیزابی بارش کہتے ہیں ۔

تیزابی بارش : حیاتیاتی ایندھن کے جلنے سے گندھک اور نائٹروجن کے آکسایڈز ہوا میں شامل ہو جاتے ہیں ۔ ام بارش کا پانی کم تیزابی ہوتا ہے کیونکہ اس میں ہوا میں موجود کاربن ڈائ آکسائیڈ شامل ہوتی ہے ۔ اس کی پی ایچ (جو تیزابیت کو جانچنے کا پیمانہ ہوتا ہے ) تقریباً 5.6 سے 6 تک ہوتی ہے۔ لیکن بارش کا پانی ہوائی گندگی یعنی تیزابوں کے شامل ہونے سے مزید تیزابی ہو جاتا ہے اور اس کی پی ایچ کم ہو کر 4 ہو جاتی ہے یعنی یہ مزید تیزابی اثرات کا حامل ہو جاتا ہے۔

تیزابی بارش کے اثرات 

نمبر1۔ جانداروں پر اثرات
مٹی اور چھوٹی پہاڑیوں پر تیزابی بارش اپنے ساتھ بھاری دھاتوں کو لاتی ہے جو دریاؤں اور جھیلوں میں بہہ جاتے ہیں ۔ یہ پانی انسان پینے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ یہ دھاتیں انسانی جسم میں زہریلی سطح تک جمع ہو جاتے ہیں ۔ دوسری طرف آبی مخلوق بھی ان دھاتوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے ۔ خصوصاً ایلومینیم کے آئنز مچھلیوں کی گلپھڑوں میں پھنس جاتے ہیں ۔یہ سانس لینے میں دشواری اور پھر مچھلی کی موت کا سبب بن سکتا ہے ۔

نمبر2- عمارتوں پر اثرات 
تیزابی بارش عمارتوں اور یادگاروں میں موجود کیلشیم کاربونیٹ پر حملہ کرتی ہے ۔ چنانچہ یہ عمارتیں دن بدن خراب اور زنگ آلود ہوتی جا رہی ہیں

نمبر3- مٹی اور زمین پر اثرات 
تیزابی بارش مٹی کی تیزابیت کو بڑھا دیتی ہے ۔ بہت سے کھیت اور پودے ایسی مٹی میں اچھی طرح نہیں اُگ سکتے ۔ یہ بارش مٹی میں زہریلی دهاتوں میں اضافہ کرتی ہے جو کہ پودوں کو زہریلا کر دیتی ہیں ۔ یہاں تک کہ پرانے درخت بھی مٹی کی تیزابیت سے متاثر ہوتے ہیں ۔ان کا بڑھنا رک جاتا ہے اور وہ سوکھ کر مرجھا جاتے ہیں ۔

نمبر4۔ پودوں اور درختوں پر اثرات 
تیزابی بارش درختوں اور پودوں کے پتوں کو براہِ راست متاثر کرتی ہے اور ان کے اگنے کو محدود کر دیتی ہے ۔ نقصان کی شدت پر انحصار کرتے ہوے ، پودوں کے اگنے میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے ۔ پودوں کی سردی اور بیماریوں سے بچاؤ کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور بالآخر وہ مرجھا جاتے ہیں ۔لہذٰا ہمیں حیاتیاتی ایندھن یعنی فوسل فیولزجیسا کہ کوئلہ

2 thoughts on “تیزابی بارش کے اثرات”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *