پاکستان میں میڈیا بحران کا ذمہ دار کون؟

In شوبز
January 08, 2021

پاکستان میں میڈیا بحران کا ذمہ دار کون؟
آجکل ہم اکثر یہ باتیں سنتے ہیں کہ پاکستانی میڈیا میں کافی بحران ہے یا میڈیا مالی مشکلات سے دوچار ہے لیکن اس بات کو کوئی نہیں جانتا کہ اسکی اصل وجہ کیا ہے۔اگرچہ نجی چینلز نے کافی حد تک پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اچھا مواد فراہم کرنے کا موقع دیا لیکن پھر بھی اس وقت ہماری میڈیا سنگین مالی مشکلات سے دوچار ہے جسکی وجہ سے تقریبا تمام چینلز نے نہ چاہتے ہوئے بھی کافی حد تک اپنے ملازمین کو نکال دیا۔
بحران کا ذمہ دار۔
جزنلسٹ سوسائٹی کیجانب سے یہ دعوہ کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں ۲۰۱۷ کے بعد میڈیا کو دئیے جانے والے اشتہارات میں خاطر خواہ کمی کردی گئی جسکی وجہ سے میڈیا چینلز کو ایک طویل بحران کا سامنا ہے لیکن، دراصل میں اگر دیکھا جائے تو اس بحران کی اصل وجہ صرف اشتہارات ہی نہیں باقی بھی بہت سی چیزیں ہیں۔
بغیر تنخواہوں کے کام کرنا (اَن پیڈ جرنلزم)۔
میڈیا بحران کی ایک وجہ اَن پیڈ جرنلزم بھی ہے جسکا ذکر آجکل آپکو ہمارے میڈیا پر کہی بھی نہیں ملے گا خصوصا جیو نیوز پر آپکو تقریبا ہر دوسرے ٹاک شو میں یہ کہنے کو ملے گا کہ میڈیا بحران کا شکار ہے لیکن اگر قریب ماضی میں دیکھا جائے رو ہمارے ملک میں اس اَن پیڈ جرنلزم کا آغاز اسی چینل سے ہوا تھا جبکہ موجودہ حالات میں یہ چینل اس بات سے بالکل انکار کرہا ہے۔
حکومت کا مؤقف۔
تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی بہت سے جرنلسٹس کو نکال دیا جن میں طلعت حسین سب سے نمایاں ہیں ، ساتھ ہی ساتھ کئی چینلز اور اخبارات جیسا کہ وقت نیوز بھی بند ہوا لیکن دوسری جانب حکومت یہ بھی کہہ رہی ہے کہ ہمارے دور میں ابتک سب سے زیادہ اشتہارات ہم نے جنگ میڈیا گروپ کو ہی دیے ہیں جبکہ جنگ میڈیا گروپ کا کہنا ہے کہ یہ حقائق کے سراسر منافی ہیں۔
میڈیا کو دیے جانے والے اشتہارات کا موازنہ۔
میں حکومت اور دیگر اشتہاری 2016 /17 ایجنسیوں کیجانب سے میڈیا کو87.7 بلین کے اشتہارات مل رہے تھے جو کہ2017/18 میں 81.6 بلین پر پہنچ گئے جبکہ2019 سے2020 کے درمیان اسکی شرح مزید بھی کم ہوگئی ہے

/ Published posts: 10

My Name is Asfandiyar .I'm student of Journalism and Mass communication.Along with that I am working as a reporter and news writer with Pakistan Broadcasting Corporation

Facebook