نور بابا کہاں جا رہے ہو میں دفتر جا رہا ہوں چھٹی لینے ہاہاہاہا بچو کیوں بابے کو تنگ کر رہے ہو چلو بھاگو یہاں سے بابا دوکان پے کیا کیا لینے جا رہے ہو پتر میں کچھ نہیں بس دفتر جا رہا ہوں مجھے کچھ کام ہے ٹھیک ہے بابا ۔
کتنی اچھی فصل ہے اور کسان کتنی محنت کر رہے ہیں اللّه ان کی فصل میں اضافہ فرما امین یہ لڑکی کتنی اچھی درانتی چلا رہی ہے پتر تیرا نام کیا ہے پیچھے سے کسان کی آواز آئی بابا یہ میری بیٹی ہے اچھا بہت اچھا کام کر رہی ہے بابا کہاں جا رہے ہو میں زرا دفتر جا رہا ہوں مجھے تھوڑا سا کام ہے میں ہو کے آتا ہوں چلو ٹھیک ہے
با بے کو پانچ سال ہو گے دفتر جاتےہوے جب سے دفتر سے خبر آئی ہے کے اپ کے بیٹے کا انتکال ہو گیا ہے تب سے بابا نور پاگلوں کی طرح دفتر کے چکر لگاتا ہے کے میرے بیٹے کو چھٹی دے دو اس کی ماں اسے بہت یاد کرتی ہے
منچی کا کہنا ہے کے اگر بابا نور ایسے ہی آتا رہا تو مجھے بھی پاگل کر دے گا اب جس کا جوان پتر اسے چھوڑ کے چلا گیا ہو وہ پاگل ہی ہو گا نہ
بابا نور بھی ایسے ہی پانچ سال سے گلیوں میں گھوم رہا ہے ایک ہی بیٹا تھا اسے پڑھایا لکھایا پھر دفتر میں لگوایا اور ایک ایکسیڈنٹ میں بیٹا اللّه کو پیارا ہو گیا اور بابے کی گھر والی بیٹے کی خبر سن کے ہی بیٹے کے ساتھ رخصت ہو گئی
اللّه بابے نور کی زندگی آسان بنا دے امین
السلام و علیکم منچی صاحب میرے پتر کو اب تو چھٹی دے دے صاحب جی اسے اب میں دولہا بنانا ہے اس کی ماں نے اس کے لئے سونی کڑی بھی ڈھونڈ لی ہے بابا جی اپ کا پتر مر چکا ہے اور یہ بات میں ہر بار کہتا ہوں نہیں نہیں پتر میرا پتر مجھے چھوڑ کے نہیں جا سکتا پتر تو مجھے بھی اپنے پاس بلا لے بلا لے ۔
اور یوں بابا نور میرے دفتر میں میرے ہاہتھوں میں گر گیا اور اللّه کو پیارا ہو گیا اللّه پاک بابے کی جنت میں جگہ دے ۔