سوپ سردیوں کی خاص سوغات ہے ۔اسے مختلف طریقوں اور مختلف اجزاء سے بنایا جاتا ہے مگر یہاںجو سوپ آپ کو بتایا گیا ہے یقینا بہت مزیدار ہے اور اس کے بعد آپ اسی طریقے سے بنانا پسند کریں گے۔
چکن میگی انڈہ سوپ
چکن میگی انڈہ سوپ بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء درکار ہے ۔
تین عدد ۔ ۔ ۔ ۔ میگی چھوٹو
آٹھ عدد۔ ۔ ۔ ۔ انڈے
ایک پاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ مرغی کا گوشت
پانچ چمچ ۔ ۔ ۔ ۔ کارن فلور
نمک ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ حسب ضرورت
پانچ عدد. . . . . کالی مرچ
ترکیب
مرغی کے گوشت میں اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ وہ اچھی طرح گل جائے۔اب اس گوشت کے باریک ریشے کرلیں اور اس میں دو لیٹر پانی ،نمک اور ثابت کالی مرچ ڈال کر ابلنے کے لیئے رکھ دیں اور اس میں میگی کو چھوٹا چھوٹا کر کے ڈال دیں ۔
پانی ابل جائے تو ایک الگ برتن میں پانچ چمچ کارن فلور پانی میں گھول کر اس یخنی میں تھوڑا تھوڑا ڈال کر ہلاتے جائیں اسی طرح تین انڈے پھینٹ کر شامل کریں۔اور چمچ ہلاتے جائیں یہاں تک کہ یخنی گاڑھی ہو کر سوپ کی شکل اختیار کر لے ۔اسے باؤل میں ڈالیں اور ابلے ہوئے انڈے باریک کاٹ کر اس میں شامل کریں ۔لیجئے مزیدار چکن میگی انڈہ سوپ ۔