نظام قدرت میں ہر شے کی حد بڑی دانائی سے مقرر کی گئی ہے جس میں کمی یا زیادتی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے – یہ کا ئنات کی ایک خوبصورت ترین حقیقت ہے۔ اس بات کی مثال برستے بادلوں سے لے سکتے ہیں، اگر کم برسیں تو زمین پر قحط اور اگر ضرورت سے زیادہ برسنے لگیں تو سیلاب کا اندیشہ پیدا کر سکتے ہیں۔ ربِِ کائنات نے انسانی زندگی کے لیے بھی کچھ اصول مقرر کیے ہیں جو قدرت کے طے کردہ دائرے ہیں۔ اگر ان دائروں میں زندگی بسر کریں گے تو زندگی کو توازن پائیں گے جو بہترین زندگی کی اولین شرط ہے کیونکہ توازن بگڑنے سے انسانی وجود بھی بکھر جاتا ہے۔
متوازن صحت مند زندگی خدا کی نعمت ہے۔ ہر شخص ایک مکمل متوازن طرز زندگی گزارنا چاہتا ہے _ اگر آپ صحت مند طرز زندگی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو لازمی طور پر ضروری ہے کہ آپ اس کے لئے اقدامات کریں- آپ جسمانی ،روحانی ،جذباتی ، معاشرتی ، ذہنی اور مالی طور پر متوازن سطح کی توازن کو برقرار رکھیں – اس کے لیے آپ کو زندگی کا رخ بدلنے کی ضرورت ہے-
بڑھتی بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ توازن زندگی گزاریں اور متوازن غذا اور ورزش کو زندگی کے سنہری اصولوں میں شامل کریں۔ آپ کے جسم کو روزانہ متوازن غذا اور ورزش کی ضرورت ہوتی ہے- مثالی غذائیت کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے متوازن غذا ہونی چاہئے۔ متوازن غذا جو آپ کے جسم کو غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے اور ان غذائی اجزاء کو بنانے کی ضرورت ہوتی ہے غذائی سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے پھل ، سبزیاں ، اناج ، پروٹین اور دودھ متوازن غذا کا بنیادی حصہ ہیں – خدا کی نعمتوں کی ناشکری نہ کریں اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں- ۔مناسب نیند لیں۔ وقت کی پابندی کریں۔ زندگی سے لطف اندوز ہوئیں اپنی زندگی کو حسین اور دلچسپ رنگوں سے بھریں۔ ناکامی سے مت گھبرا ئیں۔ ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش میں لگے رہیں – معاشرتی دائرے میں اضافہ اور دوستوں سے ملاقات کریں ۔ لوگوں سے بہترین اخلاق کا مظاہرہ کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہر شخص کے حقوق احسن طریقے سے ادا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا باعث نیکی ہے۔ یہ تمام انمول باتیں آپ کے طرز زندگی کو متوازن اور خوشگوار بناتے ہیں-
ایمن ایوب
نيوٹرشنست
Very informative