اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کے شوہر کا مارننگ شو کے دوران پیار کا اظہار!!

In شوبز
January 08, 2021

حال ہی میں اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان اور فیصل ممتاز راو کی شادی ہوئی اور ان کی شادی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے. پچھلے کچھ دنوں سے ان کی شادی کی خبریں اور تصویریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے. سوشل میڈیا پر ان کی شادی کو لے کے بہت سے لوگوں کی مختلف رائے ہے بہت سے لوگوں نے ان پر تنقید بھی کیا ہے.

یہاں آپ کو بتاتے چلیں کے یہ نادیہ خان کی تیسری شادی ہے اور فیصل کی بھی دوسری شادی ہے . دوسری طرف نادیہ خان کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے. اور ان کے شوہر کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا ہے . دونوں کے بچوں نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور ایک ساتھ تصویریں بنائیں. اور ان کی تصویروں کو لوگوں نے خوب سراہا ہے.

نادیہ خان اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مارننگ شو کی میزبان ہے. وہ ایک ٹی وی چینل پر مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہے. اس لیے انہوں نے ایک مارننگ شو میں اپنے شوہر کو لائیو کال ملائی.اور کہا ہماری شادی کو لے کے بہت سے لوگو کی تنقید سامنے آئی اور مجہےاس بات کا پہلے سے اندازہ تھا میں نے امی یعنی اپنی ساس سے پہلے کہا تھا کہ آپ کو ان سب چیزوں کا سامنا کرنا پڑے گا . اور انہوں نے ہنس کے جواب دیا کہ ہم سب مل کر اس صورتحال کا لطف اٹھائیں گے. اور انہوں نے اپنے شوہر سے پوچھا آپ اور آپ کی فیملی کس طرح لوگوں کی تنقید کا سامنا کر رہے ہیں. کیا آپ کو اس سب سے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے. اس پر انہوں نے کہا!

” آپ سے شادی کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے میں دل سے کہہ رہا ہوں آپ میری زندگی میں آئی ہے میں بہت خوش ہوں میں نے سوچا نہیں تھا اللہ مجھےاتنا نوازسکتے ہےمیری فیملی بہت خوش ہیں میرا بیٹا بہت خوش ہے ہم سب بہت خوش ہیں کہ آپ ہماری زندگی میں آئی.”

نادیہ خان کی تیسری شادی کو لے کے لوگوں کے ملے جلے تاثرات ہیں. جہاں بہت سے لوگوں نے ان کی شادی کے بارے میں تنقید کی ہے وہاں کچھ لوگوں کی یہ رائے ہے شادی کرنا گناہ نہیں ہے بلکہ ہمیں ان لوگوں کو مبارکباد دینی چاہیے اور ان کی نئی زندگی کیلئے دعاگو رہنا چاہئے . آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے کمنٹس میں بتانا نہیں بولیے گا .