نیشنل پاک زمین وہ رقبہ اور علاقے ہیں جہاں جنگلی حیات اور نباتات کے تحفظ کے لیے محفوظ کیے جاتے ہیں۔ان علاقوں پر شکار کی پابندی ہوتی ہے۔پاکستان میں 29 نیشنل پارک ہے۔ چترال گول نیشنل پارک پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں واقع ہے۔ چترال گول نیشنل پارک کا رقبہ 7745 ایکڑ ہے اور یہ سطح سمندر سے 10 ہزار سے 12 ہزارفٹ بلند ہے۔ اور پارک اونچی ہندوکش کی چوٹیوں سے گھرا ہوا ہے۔نیشنل پارک کی سرحد افغانستان سے ملتی ہیں۔
چترال نیشنل پارک بہت سارے جنگلی جانوروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ان جانوروں جانوروں میں مارخور، گیدڑ، لومڑی اور برفانی چیتے سمیت دنیا بھر کی مختلف انواع کے جانور پائے جاتے ہیں۔
پاکستان کا قومی درخت دیودار بھی اسی پارک میں پایا جاتا ہے اور یہاں پر ہزاروں سال پرانے درخت بھی موجود ہیں۔خاص طور پر پاکستان کا قومی پھول چنبیلی بھی چترال گول نیشنل پارک میں پایا جاتا ہےجو کہ پاک کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔
چترال گول نیشنل پارک تین وادیوں پر مشتمل ہے اور اس نیشنل پارک میں بہت سارے چشمیی اکٹھے ہو کے اٹھارہ کلو میٹر تک لمبی ندی بناتے ہیں۔ دریائے چترال اس پارک کی خوبصورتی میں اور اضافہ کرتا ہے ۔ہر سال سیاحوں کی بہت بڑی تعداد اس نیشنل پارک کا رخ کرتی ہے۔ اس میں ایک ریسٹ ہاؤس میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں سے سیاحوں کو رہائش کے لئے مہیا کیا جاتا ہے ۔اگر اس علاقے میں محدود حد تک شکار کی اجازت دی جائے تو علاقے میں کروڑوں روپے کی آمدن ہوسکتی ہے اور اس علاقے میں ترقیاتی کام شروع کیے جا سکتے ہیں۔