جیسے ہی موسم سرماکا آغاز ہوتا ہے۔ تو سردی سے بچنے کے لئے خوراک میں طرح طرح کےخشک میوہ جات ، مزے مزے کے سوپ،پکوان اورخصوصا مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے
پاکستان میں پائی جانے والی مچھلیوں کی اقسام
لیکن آج ہمارا موضوع مچھلی سے متعلق ہے. ہمارے ہاں کئی قسم کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں.ان میں مشہور اقسام بام، رہو، گلفام، ٹراؤٹ، مشاہیر، سلور، سنگھاڑا اور تھیلہ قابل ذکر ہیں. مچھلی کی ہر اقسام میں ﷲ تعالیٰ نے بے شمار فوائد رکھے ہیں جن سے ہمیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیئے تاکہ ہم تندرست و توانا رہ سکیں. مچھلی میں پوٹاشیم، فولاد،آئیوڈین،پروٹین،وٹامن اے،وٹامن 12 ، وٹامن ڈی ،سلینیئم،فاسفورس اور میگنیشئم پایا جاتا ہے. اس میں پروٹین 60%، فیٹ 10%، وٹامن 181% 12،وتامن اے 50% ۔ سلینئیم 67% ، فاسفورس 33% اور میگنشیم 16 % موجود ہوتا ہے.اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مچھلی کتنی اہم غذا ہے۔
ہمیں اسے صرف سردیوں میں نہیں بلکہ پور ا سال ہی ہفتے میں کم از کم ایک بار ضرور استعمال کرنا چاہئے تب ہی ہم اس سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں بے شک آپ تھوڑی مقدار میں کھائیں لیکن اسے ہفتے میں ایک بار ضرور کھائیں.جب آپ بازار سے مچھلی خریدنے جائیں تو تازہ مچھلی ہی خریدیں کیونکہ پرانی مچھلی آپ کی صحت کو خراب کر سکتی ہے. تازہ مچھلی کی پہچان آپ چند چیزوں پر عمل کر کے دیکھ سکتے ہیں.پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک ہے تو یہ تازہ مچھلی ہے اس کے علاوہ اس کے جسم کو انگوٹھے سے دبائیں اگر جسم پر گڑھا پڑ جائے تو یہ تازہ مچھلی نہیں ہے اسی طرح اس کے پروں کو کھینچ کر دیکھیں اگر آسانی سے علیحدہ ہو جائیں تو یہ بھی خراب مچھلی کی نشانی ہے۔ اس کے علاوہ گلپھڑے سے دیکھیں کہ وہ سرخ ہے تو تازہ ہے اور اگر کالا ہے تو پرانی مچھلی کی نشانی ہے.
مچھلی کھانے کے فوائد
مچھلی میں انتہائی کم کیلوریز ہوتی ہیں اس لئے اس کو ہر کوئی کھا سکتا ہے.بچوں کو مچھلی ضرور دیں کیونکہ اس سے ان کی یاداشت بہتر ہوتی ہے اور ان کی نظر بھی تیز ہوتی ہے.
مچھلی کا استعمال دل کے لئے مفید ہے. ہماری ہڈیوں کو بھی مظبوط بناتی ہے. سرطان سے بچاتی ہے. مچھلی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انمول تحفہ ہے.مچھلی کھانے سے آپ کی جلد چمکدار ہو جاتی ہے.مچھلی آپ کے بالوں کی حفاظت کرتی ہے. کھانے والوں کی عمر طویل ہوتی ہے. آپ کے وزن کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے. مچھلی کھانا مرد حضرات کے لئے فائدہ مند ہے. مچھلی کھانے سے کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے. کھانے سے جسم میں خون کی روانی بہتر طریقے سے ہوتی ہے. اس کا تیل استعمال کرنے سے سانس کی نالیاں صاف رہتی ہیں. مچھلی کا تیل وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے. یہ مدافعتی نظام کو درست رکھتا ہے. مچھلی کے تیل کااستعمال نزلہ و زکام سے بچاتا ہے۔
شادی شدہ لوگوں کا سردی میں مچھلی کھانا کیوں ضروری ہے؟
مچھلی کھانے سےشادی شدہ لوگوں کے سفید سیل خلیےبنتے ہیں جس سے ان کا سفید خون تازہ اور جاندار رہتا ہے جوکہ انسان کی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط رکھتا ہے۔