Skip to content

نئے سال میں محمد رضوان نے نئے ریکارڈ بنا دیے

بطور کیپٹن محمد رضوان کی کارکردگی :
نیوزی لینڈ کے بالروں کی پریشانی کاباعث بننے والا چھوٹے سے قدوالا کھلاڑی ۔ہر ایک کھلاڑی کو نیوزی لینڈ کے بالروں نے تنگ کیا مگر سب کو رضوان نے تنگ کیا۔مزید جانیے اس رپورٹ میں ۔۔۔۔
پاکستان کے عارضی کیپٹن محمد رضوان جو کہ بابر اعظم کی انجری ک بعث بطور کیپٹن اور وکٹ کیپر کے فرائض نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں سر انجام دے رہے ہیں۔
محمد رضوان نے پچھلی تین ٹیسٹ اننگ میں نیوزی لینڈ کے خلاف یکے بعد دیگرے تین نصف سنچریاں بنائی ہیں۔
ایشیا کی تمام ٹیموں میں سے جن کھلاڑیوں نے ایشیا سے باہر جا کر لگاتار تین نصف سنچریاں کی ہوں ان میں سے محمد رضوان دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آپکو بتاتے چلے پہلے نمبر پر گنڈپا ہیں۔
یہی نہیں جب بات آتی ہے دنیا کے وکٹ کیپر کی تب بھی محمد رضوان بیٹنگ ایوریج کے لحاظ سے سب سے آگے جن کا بیٹنگ ایوریج 28۔41 ہے ان کی آخری پانچ اننگ پر اگر ایک نظر لگائی جائے تو دورہ آسٹریلہ پر جب ٹیم کے 5کھلاڑی آوٹ ہو گئے تھے تب محمد رضوان نے 95 رنز کی اننگ کھیلی اس کے بعد دورہ انگلینڈ کے خلاف جب ٹیم ایک بار پھر 120کے سکور پر 5 کھلاڑی آوٹ ہو گئے تب محمد رضوان نے 72 رنز کی اننگ کھیلی اسکےبعد جب ٹیم نے اگلے میچ میں 75 سکور کئے اور 5 کھلاڑی آوٹ ہوگئے پھر رضوان نے 53 رنز کی اننگ کھیلی۔
اور اس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ میں بطور کیپٹن ۔پہلے میچ میں جب ساری ٹیم ڈگ مگا رہی تھی تب محمد رضوان نے بطور کیپٹن 71 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو اچھے رن ریٹ پر لایا مگر اس کے باوجو د انہوں نے دوبارہ دوسری اننگ میں بھی 60 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی صلاحیتوں کو منوایااور تمام کھلاڑیوں نے ان کی اس اننگ پر ان کو خراج تحسین پیش کی ۔اس کے بعد دوسرے میچ میں بھی پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے لگی تب بھی محمد رضوان نے 61 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس سے انکی صلاحیتوں نے مزید احساس دلایا کہ یہ واقعہ ہی پاکستان کے پاس ا یک ٹیلبٹ ہے ۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کی رپورٹ :
آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی پاکستان کی ٹیم نے ہمشہ کی طرح اپنا روایتی کھیل پیش کیا اور اپنے 4 کھلاڑی جلد آوٹ کروا لیے مگر اظہر علی اور کیپٹن رضوان نے اور فہیم اشرف نے اچھی اننگ کھیلی مگرپاکستان کی ٹیم نے 3۔83اوور کھیل کر ساری ٹیم 297 کے سکور پر ڈھیر ہوگئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *