گلشن اقبال میں دو سالہ چھوٹی بچی کو چھٹی منزل سے پھینک کر ماں نے چھلانگ لگا دی

In بریکنگ نیوز
January 05, 2021

کراچی :گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی ٹو گیلانی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع پانچ منزلہ عمارت کی چھت پر بنے ہوئے پینٹ ہاؤس سے خاتون مریم نے اپنی دو سالہ بیٹی ایمان کو نیچے پھینک دیا پھینکنے کے بعد مریم نے خودکشی کی نیت سے خود نے بھی چھلانگ لگا دی اہل محلے والوں نے بچی کو کار کے ٹاپ کور سےبحفاظت بچا لیا جبکہ مریم بجلی کی تاروں سے الجھ کر سڑک پر زخمی حالت میں گر پڑی۔اطلاع ہونے پہ خاتون مریم نے پہلے اپنا موبائل نیچے پھینک کر شور مچایا جسے سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے کچھ افراد تو مریم کو بچانے کے لیے عمارت کی چھٹی منزل پر بھی پہنچ گئے پھر لوگوں نے ایک کار ٹاپ کور اتر کر چاروں جانب سے پکڑ لیا اگر مریم چھلانگ لگاتی تو کار ٹاپ کور کی مدد بچایا جا سکے ۔مریم نے جب چھلانگ لگائی تو بجلی کی تاروں میں الجھی ہوئی زمین پر آ گرے اور مریم کے دونوں ٹانگیں متاثر ہوئے مریم کو کافی چوٹیں آئیں ۔وہ کافی زخمی ہوئیں اور اس کی فوری امداد کے لیے کسی قریبی جناح اسپتال میں داخلہ کیا گیا۔
گلشن اقبال کے معروف ایس پی عثمان نے بتایا کہ یہ 35 سالہ خاتون کچھ سال پہلے دوسری شادی کی تھی اور وہ آئس کا نشہ کرتی تھی نشے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اسے دو سالہ بیٹی ایمان کے ساتھ ایک کمرے میں بند کیا گیا تھا مریم نے فیصل سے دوسری شادی کی تھی اس سے پہلے والے شوہر کا انتقال ہو چکا تھا پہلے شوہر سے 3 بچے ہیں جس میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں جو کہ شوہر کے پہلے بہن کے پاس رہتے ہیں۔
ایس پی عثمان کے مطابق مریم جس عمارت سے گری ہے وہ دو مہینے پہلے ہی کرایہ پر لیا گیا تھا کرایہ نہ دینے کی وجہ سے مالک مکان نے بھی گھر خالی کرنے کا وارننگ دیا ہوا تھا ۔ گلشن اقبال ایس ایچ او سہیل شہزاد نے بتایا کہ مریم کا بیان قلم بند کیا جا رہا ہے ۔مریم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جس میں بچی ایمان کو بلندی سے پھینکنے پر اور خودکشی کرنے کی کوشش اور قتل کرنے پر اقدام کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ محلے والوں نے بھی کہنا شروع کر دیا کہ مریم نے ایسا کیوں کیا اپنی بچی کو اس طرح پھینکنا نہیں چاہیے تھا پہلے شوہر کے انتقال کے بعد مریم کو بہت بڑا جھٹکا لگ چکا تھا اس غم کو بھلانے کے لیے یہ آئس کا نشہ کرنا شروع کر دیا پر مریم کو یہ ہوش نہ رہا اس کی ایک کمسن بیٹی ہے ۔اللہ تعالی ہمیں اس معاشرے میں اس طرح کی ہر قسم کے نشے اور چیزوں سے محفوظ فرما انسان کو تباہ و برباد کر دے انسان کو انسانیت کیا اپنی اولاد کو بھی نہ سمجھے اس نشے کو اپنے معاشرے سے اکھاڑ کے پھینک دینا ضروری ہے تاکہ یہ اور ایک گھر برباد نہ کر سکے اس کے لئے ہمیں دین اور حدیث کی طرف رجوع کرنا چاہئے وہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اچھا انسان کس طرح بنا جا سکتا ہے ہمیں دین کی سمجھ عطا فرمائے آمین ۔

1 comments on “گلشن اقبال میں دو سالہ چھوٹی بچی کو چھٹی منزل سے پھینک کر ماں نے چھلانگ لگا دی
Leave a Reply