بائیس سے 26 جولائی تک ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
22 اور 23 جولائی کو ڈیرہ غازی خان اور شمالی بلوچستان کے دیگر پہاڑی علاقوں میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔ 22-24 جولائی کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی اضلاع میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔