Skip to content

پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان

تخلیق پاکستان سے اب تک بہت سے وزیر اعظم آئے اور گئے لیکن اگر دیکھا جائے تو سب سے زیادہ دو ہی پارٹیوں نے اس ملک پر حکومت کی ہے۔جن میں پاکستان مسّلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی شامل ہیں لیکن آج تک کوہی بھی وزیر اعظم اپنی مدت اقتدار پوری نہیں کر سکا کچھ تو ہمارے نا کردا گناہ ہیں جن کی ہمیں سزا ملی اور خدا نے ایسے حکمران ہم پر مسلط کر دیئے۔

اس ملک میں اور ان دو حکمران جماعتوں میں ان کے علاوہ بہت سے قابل سیاست ہیں جو اس ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں چلو مان لیتے ہیں اگر اتنی قابلیت نہیں بھی ہے کم از کم ان سے بہتر ثابت ہو سکتے ہیں۔اس ملک پر کبھی ڈکٹیٹر مسلط ہو گئے تو کبھی یہ ڈکٹیٹروں کی پیداور سعودی شہزادوں اور شاہی خاندانوں کی طرح آتے رہے اور اقتدار کے مزے لوٹ کر چلتے بنے۔ایسے دیکھا جائے تو بہت بڑھے بڑھے پروجیکٹ شروع کیا گئے اس ملک میں لیکن ہر منصوبہ کا سب سے بڑھا مقصد یہ کے یہ کب مکمل ہوگا اور الیکشن میں ہمیں اور ہماری پارٹی کو کتنا فائدہ دے گا کبھی کسی دوسرے کے لگائے گئے منصوبے کو مکمل نہیں کیا گیا کیوں کہ اسکا فائدہ مخالف کو ہوگا۔تین سال ہمارے ملک میں اس موجودہ حکومت کو ہو گئے پہلا وزیر اعظم آیا جس نے کم از کم تئیس سال کی ہے اور جدوجہد کے بعد وزیر اعظم بنا بیشک بہت سے لوگوں کو اس میں بھی ابهام ہے لیکن کم از کم نظر آ رہا ہے کے کچھ محنت سے آئے ہیں۔

بیشک آج بھی یہ غریب عوام اسی طرح بےسہارا ہے مہنگائی نیچے جانے کا نام نہیں لے رہی اور عوام کو حوصلہ دینے کے سوا کچھ نہیں دیا جا رہا بہت کچھ کہا جا رہا ہے کے یہ ہو رہا ہے وہ ہوگا لیکن کسی چیز کے ثمرات عوام تک نہیں پونچ رہے غریب عوام کو صرف دلاسے دیئے جا رہے ہیں ۔لیکن کم از کم اس بات کی خوشی بھی بہت ہے کہ ان شاہی خاندانوں سے کچھ ارصے کے لیا چھٹکارا ملا لیکن وہ سب آج بھی پوری دلجوئی کے ساتھ واپس اقتدار میں آنے کے لیا بے قرار ہیں اور اس ملک دشمنی میں سب کچھ کرنے کے لیئے تیار نظر آ رہے ہیں خدا ہمیں ایسے حکمران نصیب کرے جو اس ملک و ملت کے لیا بہتر ہوں۔

تحریر:: ملک جوہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *