قابلِ احترام رائیٹرز
نیوز فلیکس ٹیم آپ سب کو اپنے پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہتی ہے۔ یہ اپنی طرز کا واحد پراجیکٹ ہے جس کا مقصد واضح ہے کہ لوگوں کو گھر بیٹھے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ آپ لوگوں کی آسانی کے پیشِ نظر چند رہنما نکات مرتب کئے گئے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہی آپ ایک کامیاب رائیٹر بن سکتے ہیں اور زیادہ منافع بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔عمل نہ کرنے کی صورت میں آپ کا آرٹیکل قبول نہیں کیا جائے گا مزید برآں آپ کی رجسٹریشن منسوخ ہو سکتی ہے۔
چند رہنما نکات درج ذیل ہیں
نمبر1-سب سے اہم بات جس کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ آپ کا آرٹیکل کہیں سے کاپی کیا گیا نہ ہو بلکہ آپ کی ذاتی تحریر ہو۔نیوز فلیکس ٹیم کے بیشتر ممبر اس کام پر تعینات ہیں کہ کاپی شدہ مواد کو اپنے جدید ٹولز اور ذاتی ذہانت کی بنا پر ریجیکٹ کر سکیں۔
نمبر2-ایک معیاری آرٹیکل میں الفاظ کی تعداد کم ازکم 300 اور زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ پر مبنی ہو۔
نمبر3-اگر آپ کا آرٹیکل 300 الفاظ سے زیادہ ہو تو اسے چھوٹے چھوٹے پیراگراف کی شکل میں پیش کریں۔ایک پیراگراف میں الفاظ کی تعداد 150 سے زیادہ نہ ہو۔ہر 300 الفاظ کے بعد اپنے پیراگراف کو ایک ہیڈنگ دیں تاکہ عالمی رائٹرز کے بنائے ہوئے اصولوں کو اپنا سکیں۔
نمبر4-پہلے پیراگراف کے اندر اپنے ٹائٹل کا ضرور استعمال کریں۔اس کے علاوہ پورے آرٹیکل میں کم از کم تین مرتبہ اپنے آرٹیکل کے ٹائٹل کو ضرور استعمال میں لائیں۔
نمبر5-لفظوں کا انتخاب مناسب اور معیاری ہونا چاہئے جس کو پڑھ کے پوری بات اچھی طرح سمجھ میں آ سکے۔آسان الفاظ کا استعمال کریں تا کہ پڑھنے والوں کے لیئے آسانی ہو اور آپ کے آرٹیکل کو پسند کیا جائے۔
نمبر6-اپنا آرٹیکل ایک سے زیادہ بار نیوز فلیکس ٹیم کو نہ بھجوائیں ورنہ آرٹیکل ریجیکٹ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی رجسٹریشن منسوخ ہو سکتی ہے۔
نمبر7-اگر آپ کا آرٹیکل نیوز فلیکس ٹیم کی طرف سے ریجیکٹ کر دیا جائے تو اُسی آرٹیکل کو دوبارہ شائع کرنے کی درخواست مت بھیجیں۔
نمبر8-آپ کی آمدنی کا دارومدار آپ کے آرٹیکلز کی پسندیدگی پر ہے۔آپ کو ملنے والے ویوز اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آپ کے آرٹیکل نے کتنی کمائی کی ہے۔اپنے آرٹیکلرز کے ویوزمیں اضافہ کے لیئے اپنے فیس بک پیج کا استعمال کریں۔اپنے آرٹیکل کا لنک لے کر اپنے فیس بک پیج کے اوپر لگائیں اور اپنے دوستوں کو پیج پر انوائیٹ کریں۔
نمبر9-اپنے آرٹیکل کے لنک کو کبھی بھی فیس بک کے کسی گروپ میں شیئر مت کریں ورنہ آپ کا فیس بک اکاؤنٹ بلاک ہو جائے گا۔
نمبر10-آپ کی آمدنی سے متعلقہ معلومات بہت جلد آپ کی پروفائل میں ظاہر کر دی جائیں گی۔وقتی انتظار کے لئیے ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔آپ کی آسانی کے لئیے نیوز فلیکس ٹیم شب و روز محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے تا کہ آپ کو تمام معلومات بروقت پہنچائی جا سکیں۔
نوٹ
نیوز فلیکس ٹیم اس بات کی مجاز ہو گی کہ مندرجہ بالا نکات پر عمل پیرا نہ ہونے کی صورت میں آپ کے آرٹیکل کو ریجیکٹ کر سکے۔اگر آپ نیوز فلیکس کے خصوصی ” رپورٹر کارڈ “ کے مستحق بننا چاہتے ہیں تو اپنے پچیس آرٹیکلز پبلش کروائیں ،پچیس دوستوں کونیوز فلیکس ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کروائیں اور اپنے فیس بک پیج کے اوپر اپنے دوستوں کو انوائیٹ کر کے اپنے آرٹیکلز کے ویوز بڑھائیں.
شکریہ
koi hai edhr….??
koi reply hi nhi ata.. na page se na hi website se… Koi admin ko dekhe tu mjhe lazmi inform kr..
I am sign up this site as a article writer .. now jb post krta hon then pic upload ka option nhi ata hai.. kese upload kron pic ?? koi bata de na problem solve kr de
ap pic uplod na kryn newzflex team apk article ko free image provide kary gi
Thank You ! its really helpful. l got many answers of my questions