سردیوں میں کمزوری اور سستی کا علاج۔

In عوام کی آواز
January 01, 2021

سردیوں میں کمزوری اور سستی کا علاج۔

سردیوں میں ہمارے جسم کو درجہ حرارت برقرار رکھنے اور بدلتے موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی طاقت اور نیوٹریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لیے سردیوں میں خشک میواجات مثلا پستا، اخروٹ اور دیگر میواجات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ لیکن مہنگائی کی وجہ سے ہر کوئی ان خشک میواجات کو خرید نہی سکتا۔ جس کی وجہ سے ان کا رنگ زرد پڑھ جاتا ہے۔ جسم میں کمزوری آجاتی ہے۔

ہر وقت ان پر سستی چھائی رہتی ہے۔ immune system کمزور ہونے کی وجہ سے مختلف موسمی بیماریاں جسے کے کھانسی، نزلہ اور ثر کا درد انہیں گھیر لیتا ہے۔لیکن میں آپ لوگوں کو ایسا طاقتوار علاج بتانے جا رہی ہوں جسکو اگر آپ رات سونے سے پہلے استعمال کر لیتے ہیں تو آپکو وہ تمام ہی فوائد حاصل ہونگے جو آپکو مہنگے خشک میواجات استعمال کرنے پر حاصل ہوتے ہیں اور یہ علاج ہے بھی بہت سستا۔ ہم بات کر رہے ہیں سونف ولے دودھ چھواروں کی۔اس علاج کو تیار کرنا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے آپکو ایک گلاس دودھ لینا ہے اور اسے نیم گرم کر لینا ہے۔ دودھ کے نیم گرم ہونے کے بعد اسے گلاس میں نکال لینا ہے۔ اس کے بعد اس میں چند دانے سونف کے ڈالنے ہیں اور اس سونف ملے دودھ کے ساتھ آپ نے 4 عدد چھواروں کو چبا کر کھانا ہے۔ اس کو آپ نے سونے سے ایک گھنٹا پہلے پینا ہے۔

چھوارے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ رات کو سونے سے پہلے دودھ چھواروں کا استعمال آپکی دل کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ اس سے آپکا دل مضبوط ہوتا ہے۔ چھواروں میں magnesium اور potassium کیونکہ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے یہ آپکی دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔جو شخص رات کو سونے سے پہلے دودھ چھواروں کو استعمال کرتا ہے اسے کبھی زندگی میں قبض ہو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اسی طرح آگر آپکو قبض کا مسئلہ ہے تو یہ علاج آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔ اسکو استعمال کرنے سے آنتوں کی خوشکی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔

دودھ چھواروں کا استعمال ہماری دماغی صحت کے لیے بہت مفید رہتا ہے۔ کیونکہ چھوارے ہمارے دماغ کی حفاظت کرتے ہیں۔ دماغی کمزوری کا خاتمہ کرتے ہیں اور آپکی یاداشت کو بھی تیز کرتے ہیں۔ ایسے تمام لوگ جو دماغی نویت کا کام کرتے ہیں جیسے کہ طالب علم ان کے لیے دودھ چھواروں کا استعمال بہت بہترین رہتا ہے۔دودھ چھواروں کا استعمال آپکی ہڈیوں اور دانتون کے لیے بہت بہترین رہتا ہے۔ کیونکہ چھوارے اور دودھ دونو ں ہی calcium سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جس سے آپکی ہڈیاں اور دانت مضبوط ہونگے۔ جوڑوں کے درد کا خاتمہ ہوگا۔جن لوگوں کے بالوں میں جان نہیں رہتی۔ بال روکھے سوکھے اور بے جان ہو جاتے ہیں بال گرنے لگتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے بھی یہ علاج بہت مفید ہے۔