Skip to content

وزیراعظم کا ریڈیو پاکستان پشاور کے ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا اعلان

وزیراعظم کا ریڈیو پاکستان پشاور کے ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان پشاور کے ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی جی ریڈیو نے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو نقصان پہنچایا، 100 سال سے زائد پرانی ریکارڈنگز اور آرکائیوز کو جلا دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی ہمت کو سراہتا ہوں، 48 گھنٹوں میں فنڈز فراہم کر دیے جائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اپریل اور مئی کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کا اعلان کرتا ہوں، 48 گھنٹوں میں مئی کی تنخواہ وزارت اطلاعات کو مل جائے گی۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور نگراں وزیراعلیٰ کے پی محمد اعظم خان بھی موجود تھے۔

1 thought on “وزیراعظم کا ریڈیو پاکستان پشاور کے ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا اعلان”

  1. Pingback: تشہیر - نیوز فلیکس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *