آٹھ سالہ پاکستانی عائرہ عادل نے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
سری لنکا، گال اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ 25 ویں انٹرنیشنل اوپن کراٹے چیمپیئن شپ 2023 میں 8 سالہ بچی کی حیثیت سے پاکستان کے لیے انڈر 14 کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔
عائرہ عادل نے 40 کلوگرام، 35 کلوگرام اور 20 کلوگرام کیٹیگریز میں گولڈ میڈل حاصل کیا جب اس نے اپنے حریف کو صرف 20 سیکنڈ میں شکست دی۔
چیمپئن شپ میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا جس میں جاپان، بھارت، جرمنی اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک بھی شامل تھے۔ اس نے 25ویں کینشو انٹرنیشنل کراٹے اوپن چیمپیئن شپ میں پہلی بار نمائندگی کی اور اس نے پوری طرح کامیابی حاصل کی۔
یہ ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی ایک قابل فخر لمحہ تھا۔