پچیس(25) پاکستانی بائیکرز کا ایک گروپ حال ہی میں سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچا۔
عمرہ کی ادائیگی کے لیے موٹر سائیکل سوار 6 جنوری کو لاہور سے روانہ ہوئے اور 18 دن میں منزل پر پہنچ گئے۔ سعودیہ میں 15 دن قیام کے بعد بائیک سوار اپنے گھروں کو واپس آجائیں گے۔
سعودی عرب پہنچنے پر پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستانی سفارتخانے میں ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں گروپ کو شیلڈ سے نوازا گیا۔
آج یہ گروپ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوگا۔ حال ہی میں سعودی عرب جاتے ہوئے یہ گروپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچا۔