Skip to content

موٹروے پر ہیوی بائیکس پر پابندی عائد کر دی گئی۔

موٹروے پر ہیوی بائیکس پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے موٹروے پر ہیوی بائیکس کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چار سال پرانے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس میں موٹروے پر ہیوی بائیک چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ حکام نے عوامی تحفظ کی ضمانت کے لیے قانون سازی کے تحت موٹر سائیکل سواروں کو مناسب حد تک محدود رکھا ہے۔ جسٹس محمد علی مظاہر نے کہا کہ موٹر وے پر پابندی نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس (این ایچ ایس او) کے سیکشن 45 کے تحت موٹر سائیکلوں پر لگائی گئی ہے۔

مارچ 2019 میں، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس (این ایچ ایم پی) نے موٹر ویز پر ہیوی بائک چلانے کی اجازت دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *