‘میں نے امریکہ کو بتایا تھا کہ پاکستان روس سے تیل خریدے گا’، اسحاق ڈار- قبل ازیں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان روس سے اسی قیمت پر تیل خریدنے کو تیار ہے جس قیمت پر بھارت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے امریکا کو روس سے تیل خریدنے سے آگاہ کیا اور امریکا کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر بھارت روس سے تیل خرید سکتا ہے تو ہمیں بھی روس سے تیل خریدنے کا حق ہے۔
انہیں امید تھی کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔