اسحاق ڈار نے روس سے پیٹرول خریدنے کا عندیہ اس شرط پر دیا ہے کہ روس اسی ریٹ پر پیٹرول فراہم کرے جس پر وہ بھارت کو دے رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے اگر پاکستان سستے داموں تیل درآمد کرے کیونکہ پاکستان مالی مشکلات کا شکار ہے۔
سیاست کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنا سیاسی وقار بحال کرنے اور مقبولیت حاصل کرنے کے لیے 10 ماہ کافی ہیں۔