وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جمعہ کو پانچ تحصیلوں کو اضلاع میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ نے بنانے کی منظوری دی
نمبر1:تونسہ شریف
نمبر2:مری
نمبر3:وزیرآباد
نمبر4:تلہ گنگ
نمبر5:کوٹ ادو نئے اضلاع۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کردئیے ہیں۔
میں نے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان 2005 میں خواجہ شیراز ایم این اے کے بڑے جلسہ عام میں کیا تھا۔ اور 2018 میں حافظ عمار یاسر کے ایک بڑے اجتماع میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان بھی کیا۔ ‘خدا کا شکر ہے، میں نے تونسہ اور تلہ گنگ کو نئے اضلاع کے طور پر منظور کر لیا ہے۔ اسی طرح مری، وزیر آباد، اور کوٹ ادو کو بھی اضلاع بنانے کی منظوری دی گئی ہے اور اللہ تعالی کا شکر ہے کہ تونسہ، تلہ گنگ، مری، وزیر آباد اور کوٹ ادو کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کئے۔