وزیر اعظم شہباز شریف، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر رہنمائوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر قوم اور پوری امت کو مبارکباد دی ہے۔
ڈاکٹر علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد انسانیت کے دکھوں کو دور کرنے کی بشارت تھی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت ایک طویل عرصے سے پیغمبر اسلام (ص) کی آمد کا انتظار کر رہی تھی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیکی اور بدی کا فرق واضح کر دیا، جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے، کافروں کے رسم و رواج کا خاتمہ ہوا، خالقِ کائنات کا نام روشن ہوا اور انسانیت کے دل توحید کی پاکیزگی سے منور ہوئے۔ ‘