Skip to content

شب قدر کو رمضان کی ستائیسویں ، انتیسویں اور پچیسویں رات میں ڈھونڈا کرو

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ يُخْبِرُ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَتَلاَحَى رَجُلاَنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ ‏ “‏ إِنِّي خَرَجْتُ لأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ، وَإِنَّهُ تَلاَحَى فُلاَنٌ وَفُلاَنٌ فَرُفِعَتْ وَعَسَى أَنْ يَكُونَ خَيْرًا لَكُمُ الْتَمِسُوهَا فِي السَّبْعِ وَالتِّسْعِ وَالْخَمْسِ ‏”‏‏.‏

عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے سے باہر نکلے ، لوگوں کو شب قدر کے بارے میں بتانا چاہتے تھے ( کہ وہ کون سی رات ہے ) اتنے میں دو مسلمان آپس میں لڑ پڑے ،

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، میں تو اس لیے باہر نکلا تھا کہ تم کو شب قدر بتلاؤں اور فلاں فلاں آدمی لڑ پڑے تو وہ بات میرے دل سے اٹھا لی گئی- اور شاید اسی میں تمہاری بہتری ہو ۔ ( تو اب ایسا کرو کہ ) شب قدر کو رمضان کی ستائیسویں ، انتیسویں اور پچیسویں رات میں ڈھونڈا کرو ۔

حوالہ: صحیح البخاری 49
کتاب میں حوالہ: کتاب 2، حدیث 42
یو ایس ای-ایم ایس اے ویب (انگریزی) حوالہ: والیوم۔ 1، کتاب 2، حدیث 47
(فرسودہ نمبرنگ اسکیم)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *