پیر چناسی آزاد کشمیر

In تاریخ
May 13, 2022
پیر چناسی آزاد کشمیر

اسلام وعلیکم دوستو امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے ۔دوستو ویسے تو پورا پاکستان ہی جنت ہے پاکستان کی خوبصورتی کے بارے میں جتنا لکھا جائے کم ہے لیکن پاکستان کے آزاد کشمیر کی اگر بات کی جائے بہت کچھ ملتا لکھنے کو، دیکھنے کو. وہاں کے لوگوں سے جو پیار محبت و خلوص ملتا اسکی مثال نہیں۔اور اگر آزاد کشمیر کے دارالخلافہ مظفرآباد کی بات کرے تو آپ کو بتاؤں کہ وہاں کے بہت مہمان نواز، پیار محبت و خلوص دینے والے ہیں۔ مظفرآباد کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔ وہاں کا موسم بہت ہی پیارا اور خوشگوار ہوتا ہے۔ مظفرآباد میں دریائے جہلم اور دریائے نیلم آکر دونوں مل جاتے ہیں سب سے زیادہ دلکش نظارہ وہاں کا بہت بڑا پل ہے اور اسی پل کے نیچے دونوں دریا مل کر ایک ہو جاتے ہیں اور اب آپ کو بتاؤں کہ وہاں پر دو بہت بڑی ہستیوں کے مزار ہیں۔اور انھی میں سے ایک کے بارے میں آپ کو بتاؤں گا۔

(پیر چناسی)
پیر چناسی بہت ہی پیاری جگہ ہے اور یہ مظفرآباد شہر سے 10000فٹ بلندی پر واقع ہے مظفرآباد شہر سے 2 گھنٹے کی مسافت پر ہے اور پیر چناسی کے لوگ نہایت ہی خوش اخلاق اور خلوص دینے والے ہیں اور جب آپ مظفرآباد سے اوپر پیر چناسی کو نکلتے ہیں تو چند کلومیٹر کے فاصلے کے بعد آپ ایسے محسوس کریں گے جیسے گویا جنت میں آگئے ہوں کیونکہ جیسے جیسے آپ اوپر جاتے جائیں گے موسم میں تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے موسم سرد سے سرد ہونے لگتا ۔15کلو میٹر کے فاصلے کے بعد آپ جو نظارہ دیکھیں گے آپ حیران رہ جائیں گے کیونکہ کہ وہاں سے مظفرآباد پورا آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے

ایک طرف دریائے جہلم کا نظارہ دوسری طرف دریائے نیلم کا خوبصورت منظر۔ مظفرآباد پورا کا پورا شہر اسکی خوبصورتی اور سب سے بڑ کر وہاں کا سٹیڈیم اور ایئر پورٹ بہت پیارا لگتا ہے۔آپ ایسے سفر کرتے جائیں گے اوپر جاتے جائیں گے اور روڈ جو سانپ کی طرح اوپر نیچے بہت کمال کا نظارہ ہوتا ہے ۔ راستے میں بہت بڑے بڑے درخت وہاں کی خوبصورتی کو اور بڑھا دیتے ہیں۔جب آپ 25 کلومیٹر اوپر آ جاتے ہیں تو وہاں پہ آپ کو پیراگلاڈنگ کرنے کے لیے مخصوص جگہ ملے گی جہاں آپ چاہیں تو ہوا میں خود کو اڑا کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور راستے میں بہت اچھے ریسٹورانٹ بھی ملیں گے جہاں آپ سکون سے کھانا کھا سکتے ہیں اور رات کو رک بھی سکتے ہیں۔

جب آپ پیر چناسی تک پہنچتے ہیں تو آپ خود کو بادلوں میں لپیٹا ہوا پاتے ہیں ہر طرف بادل ہی بادل ٹھنڈی ہوا بہت ہی لطف اندوز اور پر سکون ماحول ہوتا ہے۔ پیر چناسی بلکل پہاڑوں کی ٹاپ چوٹی پر ہے اور بہت دور دور سے لوگ آتے ہیں آپنی منت مانگنے۔سال کے اکتوبر کے مہینے میں سالانہ عرس ہوتا ہے اور دربار کے ساتھ بہت پیارا منظر ہوتا ہے اور ساتھ دربار کے پاکستان ایئر فورس کا سیٹ اپ ہے اس کو دیکھنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ کیسے یہ نہ ڈر بہادر اپنے ملک پاکستان اور ہماری حفاظت کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں اتنی سخت سردی میں جہاں درجہ حرارت صفر 10 ہو ۔اللہ پاک افواج پاکستان کو اور ہر مسلمان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین۔