وہ نشانات جو بسم اللہ یا اللہ کے نام کی شکل میں ظاہر ہوئے ہیں، حال ہی میں ترکی کے بحیرہ روم کے صوبے انطالیہ میں ماربل کی ایک کان سے ملنے والے سنگ مرمر کے سلیب پر دریافت ہوئے ہیں۔
یہ دریافت انطالیہ ماربل انڈسٹری اینڈ ٹریڈ کمپنی کے ماربل بزنس ریجن میں ٹاسکیسیگی گاؤں، انطالیہ کورکوٹیلی ضلع میں کی گئی۔جب کان میں پتھر پربسم اللہ لکھی نظر آئی ، تب اس پر نظر آنے والی تصویر نے مزدوروں کی توجہ مبذول کرائی۔ پتھر کی صفائی کرنے والے کارکنوں نے ایک نشان دیکھا جو عربی حروف میں ‘بسم اللہ’ لکھا تھا۔
اس کے بعد ترکی کے جنوب مشرقی صوبے اسپارتا میں سلیمان ڈیمیرل یونیورسٹی کو سلیب کا تجزیہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ تاہم، سائنسدانوں فزولی یگمورلو، راسیت الٹینڈاگ اور ناظمی سینگن نے اپنے تجزیے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا۔کہ سنگ مرمر میں 195 ملین سال پرانی باقیات دریافت ہوئیں، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نشانات قدرتی ہیں۔