Skip to content

جمعرات کے دن یہ وظیفہ لازمی کر یں۔ یہ الفاظ پڑھ کر دُعا مانگو۔ اُسی وقت اللہ کا جواب آ ئے گا میں نے تمہارا کام کر دیا۔

آج ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں، جمعرات کا بہترین وظیفہ لے کر۔ آپ کی وہ حاجت جو ابھی تک کسی نہ کسی وجہ سے پوری نہیں ہوسکی۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے اگلی جمعرات سے پہلے پہلے میرے اللہ کے حکم سے آپ کی ہر حاجت پوری ہوجائے گی۔ وہ آپ کی جائزحاجتیں جو ابھی تک پوری نہ ہوسکیں ۔کسی نہ کسی وجہ سے رہ گئی ہیں اللہ کے حکم سے پوری ہو جائیگی۔ یہ وظیفہ بہت ہی خاص ہے۔ اس میں وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔ آپ اس کو جب چاہے اپنی مرضی سے اور آسانی سے پورا کر سکتے ہیں۔ نہ ہی اس چیز کی قید ہے کہ آپ نے اس کو فلاں نماز کے بعد ہی کرنا ہے۔آپ کسی بھی نمازکے بعد یہ وظیفہ مکمل کر سکتے ہیں

با وضو یا بے وضو ،کسی بھی حالت میں آپ یہ وظیفہ کر سکتے ہیں۔اس میں کسی قسم کی کوئی قید اور بندش نہیں ہے- یہاں تک کہ عورتیں اپنے خاص دنوں میں بھی اس کو کر سکتی ہیں۔ جائز حاجات کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہیں وہ کاروبار کے متعلق بھی ہو سکتی ہیں -اولاد کے متعلق بھی ہو سکتی ہیں- گھر میں خوشحالی کے متعلق بھی ہو سکتی ہیں اور میاں بیوی کے درمیان باہمی محبت کے متعلق بھی ہو سکتی ہیں- اگر آپ کسی پریشانی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی آپ کی حاجت ہی تصور ہوتی ہے۔کیونکہ آپ خواہش کرتے ہیں کہ میری فلاں مشکل یا پریشانی دور ہو جائے تو اس سے متعلق یہ نہیں ہے کہ صرف آپ کو کوئی چیز چاہیے تو وہی حاجت ہے .کسی پریشانی سے نجات حاصل کرنا بھی آپ کی حاجت ہی کہلاتا ہے۔

یہ وظیفہ بےحد آسان وظیفہ ہے -جمعرات کے دن آپ نے کسی بھی وقت اول آخر ایک مرتبہ تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ درود ابراہیم پڑھ کے درمیان میں ایک سو پندرہ مرتبہ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم پڑھنا ہے، بے حد آسان عمل ہے آپ اس کو چلتے پھرتے بہت ہی کم وقت میں پڑھ سکتے ہیں ۔

اور یقین کریں کہ اگلی جمعرات سے پہلے پہلے اللہ تعالی کے حکم سے آپ کی ہر جائز حاجت ،خاص طور پروہ حاجت جس کی نیت سے اپنے اس عمل کو کیا ہوگا -آپ کی وہ حاجت پوری ہوجائے گی- اور جب آپ نے دعا کرنی ہے اپنی حاجتیں ایک دو یا زیادہ سے زیادہ تین حاجتوں کی آپ نے بار بار دعا کرنی ہے -اللہ تعالی کے حکم سے آپ کی حاجت پوری ہو جائے گی۔بیشک اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے ۔اللہ تعالی آپ کی دعا کو رد نہیں کرے گا جب آپ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ پڑھیں گے۔تو اللہ پاک اپنے اس پاک کلام کے صدقے آپکی دعا کو ضرور قبول فرمائے گا۔انشا اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *