اب اگر آپ کے علاقے کی بجلی بند ہو جائے تو آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ نے ایک ایسا کام کرنا ہے جس سے نہ صرف آپ کا بلکہ پورے علاقے کا فائدہ ہو گا۔
اگر اب آپ کے ایریا کی بجلی بند ہو جائے تو آپ نے الیکٹرک سٹی کمپلین سنٹر کی ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کرنی ہے۔کال کرنے کے بعد اردو زبان کیلئے 1 دبانا ہے اور نمائندے سے بات کرنے کے لیے 0 دبانا ہے-نمائندے سے بات ہونے پر آپ نے اس کو اپنے بجلی کے بل پر لکھا ہوا حوالہ نمبر (Reference Number)بتانا ہے اور بتانا ہے کہ ہمارے ایریا کی بجلی بند ہے۔
وہ آپ کی آن لائن کمپلین نوٹ کرے گا اور آپ کے متعلقہ ایریا کے بجلی کے دفتر کو فارورڈ کرے گا۔اس سے آپ کو فائدہ یہ ہو گا کہ آن لائن 118 پر کی گئی کمپلین پر جلدی نوٹس لینا ان کی مجبوری ہوتی ہے-کمپلین ہونے پر وہ جلدی کاروائی کریں گے اور آپ کے علاقے کی بجلی جلدی بحال ہو جائے گی۔
اس لیے اب تمام دوستوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب جب بھی بجلی بند ہو جائے تو ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کی بجائے 118 پر 2 روپے کی کال کر کے نہ صرف آپ کا بلکہ پورے ایریا کا بھلا ہو جائے گا۔
شکریہ