Skip to content

شاپنگ سے بار بار کرونا لے آتی ہو.شوہر نے بیوی کو تیسرے بار کرونا ہونے پر طلاق دے دی.

اردن کے شہری نے بیوی کو تیسری بار کرونا ہونے پر طلاق دے دی.شوہر کا مؤقف ہے کہ اس کی بیوی شاپنگ سے بار بار کرونا لے آتی ہے اور مسلسل منع کرنے کے باوجود بھی اپنی ضد سے باز نہیں آتی

شوہر کا کہنا ہے کہ ہماری شادی 15 برس پہلے ہوئی تھی.ہم ایک اچھی زندگی گزار رہے تھے،لیکن کرونا جیسی وبائی مرض کے دوران اس کی بیوی مسلسل اپنی سہیلیوں کے ساتھ شاپنگ پر جاتی رہی اور تین بار کرونا جیسے مرض میں مبتلا ہوئی.شوہر کا کہنا ہے کہ طلاق کا فیصلہ بیوی کو سزا کے طور پر مجبوری میں لینا پڑا کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ اپنی بیوی کی لاپرواہیوں کی وجہ سے اپنی جان گنوا دے

اردن کے اس شہری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو کسی صورت معاف نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کی فضول اور غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے اپنی جان کو خطرے میں ڈالے گا.پہلی بار کرونا کی پازیٹیو رپورٹ کے مطابق اس نے اپنی بیوی کو سختی سے تنبیہہ کی کہ اب وہ شاپنگ کرنے نہیں جائے گی مگر جیسے ہی تندرست ہوئی وہ دوبارہ اپنی ماضی کی غلطیوں کو دہراتی رہی.جسے مزید معاف کرنا میرے لئے ناممکن تھا لہذا تنگ آکر میں نے طلاق دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *