یونائیٹڈ کے بولر نے سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ قائم کردیا
نیوز فلیکس 18 جون 2021
ابوظبی: اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر ظفر گوہر نے بدترین بولنگ کا ریکارڈ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر اور آل راؤنڈر ظفر گوہر پی ایس ایل میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے گیند باز بن گئے۔پشاور زلمی کے خلاف مقابلے میں ظفر گوہر نے چار اووروں میں 65 رنز دئیے۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ پی ایس ایل میں 4 اوورز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا تھا۔شاہین آفریدی نے 2019 کے پی ایس ایل یعنی پی ایس ایل 4 میں چار اووروں میں 62 رنز دئیے تھے۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 15 رنز سے ہرایا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دئیے جانے والے 248 رنز کے مجموعی تعاقب میں زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بناسکی ، عثمان خواجہ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر مہن آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔