پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکوؤں کی دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی

In بریکنگ نیوز
May 27, 2021
پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکوؤں کی دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں انوکھی ڈکیتی سامنے آئی. شادی کے گھر میں 4 ڈاکوؤں نے گھس کر نہ صرف دلہن کومبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ لوٹ مار بھی کی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعہ شجاع آباد کے علاقےموچی پورہ میں پیش آیا .جہاں گزشتہ روز بیاہ کر آنے والی دلہن ڈاکوؤں کی ہوس اور درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، ڈاکوؤں نے دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے 5 تولے سونا ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

.واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی اور اہل خانہ سمیت گھر میں موجود تمام افراد کے بیانات قلم بندکیے. اور جائے واردات سے تمام ضروری شواہد بھی اکھٹے کرلیے۔اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد 4 تھی جس میں سے 3 نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو 2 گھنٹے سے زائد وقت تک یرغمال بناکر رکھا. اور اطمینان سے اپنی پوری کارروائی مکمل کی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دولہا کو تشدد کا نشانہ بنایا. اور دلہن کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی، دونوں کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہو جائےگی۔واقعے کے بعد ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی بذات خود .متاثرہ خاندان کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کرکے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں.اور پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ہدف دیدیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ہر صورت میں کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا. اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram