سانگھڑ راشد جان بلوچ
فلسطینی مسلمانوں پر دنیاکےعالمی دہشت گرد اسرائیل کی جارحیت کےخلاف جام نوازعلی میں جام بہادرعلی ۔محراب خان جونیجواور بیرانی میں مولانا طاہر ، مولانامبشراور محمدیاسین کی قیادت میں اسرائیل مردہ آباد ریلی نکالی گئی .اسرائیل کےخلاف سخت نعرےبازی کی گئی ۔۔تفصیلات کےمطابق فلسطین اور غزہ میں دنیاکےعالمی دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری اور حملوں کےخلاف جام نوازعلی میں جام بہادرعلی اور محراب خان جونیجو جبکہ بیرانی شہر میں مولاناطاہر ، مولانامبشراور محمدیاسین کی قیادت میں عالمی دہشت گرد اور فلسطینی مسلمانوں کےقاتل اسرائیل کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی.
ریلی میں شہریوں ، تاجروں سول سوسائٹی سمیت ہر مکتبہ فکرکےلوگوں نےبڑی تعدادمیں شرکت کی ریلی کےشرکانے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے تھے. جن پر اسرائیل مردہ ابادکےنعرے درج تھے. ریلی کے شرکاسے خطاب کرتےہوئےمقررین نےکہاکہ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے.جسے مسلمانوں کی زمین پر قبضہ کرکے غیرقانونی طریقےسے آبادکیاگیاہے .جو مسلمانوں کاازلی دشمن ہے اور یہودی کبھی بھی مسلمان کادوست نہیں ہوسکتا اسرائیل کی فلسطین اور غزہ پر بمباری اور وحشیانہ کاروائیوں پر انسانی حقوق کےعلمبردار آج کیوں خاموش ہیں .انہوں نےکہاکہ اقوام متحدہ اسرائیل کی فلسطین اور غزہ پر وحشیانہ کاروائیوں کافوری نوٹس لے.اور فوری جنگ بندی کرائے اور فلسطینی مسلمانوں کی ہنگامی بنیادوں پر مددکی جائے۔۔