Skip to content

پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ختم

پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں.ملک میں غروب آفتاب 7بجکر 22 منٹ پر ہوا، چاند نظر آںے کا امکان 7 بجکر 59 منٹ تک تھا.پاکستان میں عید کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے اجلاس جاری ہے تاہم مکحمہ موسمیات کا بیان سامنے آ چکا ہے.

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ ساے چاند کا نظر آنا ناممکن تھا.مزید بتایا گیا ہے کہ ملک میں چاند نظر آنے کے امکانات بلکل ختم ہو چکے ہیں.پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *